مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الطَّوَافِ رَاكِبًا . باب: سوار ہو کر طواف کرنا
حدیث نمبر: 5496
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ : يُخْطِئُ . وَضَعَّفَهُ النَّاسُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا اور اپنی چھڑی کے ذریعے رکن کا استلام کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم حنینی ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں : غلطی کر جاتا ہے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔