مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الطَّوَافِ رَاكِبًا . باب: سوار ہو کر طواف کرنا
حدیث نمبر: 5495
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ بِمِحْجَنٍ كَانَ مَعَهُ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ فِيمَا رَوَاهُ عَنْ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، وَهَذَا مِنْهَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن اپنی اونٹنی پر طواف کیا تھا آپ اپنے پاس موجود چھڑی کے ذریعے ارکان کا استلام کر رہے تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے اسے ان روایات میں ثقہ قرار دیا گیا ہے ، جو اس نے عبداللہ بن دینار کے علاوہ کسی اور سے نقل کی ہوں اور یہ روایت بھی ان میں سے ایک ہے ۔