حدیث نمبر: 5500
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ ، فَانْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ ، فَأَخْرَجَ رَجُلٌ شِسْعًا مِنْ نَعْلِهِ ; فَذَهَبَ يَشُدُّهُ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْتَزَعَهَا وَقَالَ : " هَذِهِ أَثَرَةٌ ، وَلَا أُحِبُّ الْأَثَرَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے آپ کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا ایک شخص نے اپنے جوتے کا تسمہ اتارا اور وہ آگے بڑھا تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے پر اسے باندھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیچھے کیا اور فرمایا : یہ ترجیح ہے اور مجھے ترجیحی سلوک پسند نہیں ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5500
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7204)»