کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس کافر کا بیان ، جو رمضان کے مہنے کے دوران اسلام قبول کر لیتا ہے
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَطِيَّةَ بْنِ رَبِيعَةَ الثَّقَفِيِّ قَالَ : قَدِمَ وَفْدُنَا مِنْ ثَقِيفٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْلَمُوا فِي النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ ، فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَامُوا وَاسْتَقْبَلُوا ، وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ بِقَضَاءِ مَا فَاتَهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سفیان بن عطیہ بن ربیعہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والا ہمارا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا رمضان کا نصف مہینہ گزر جانے کے بعد ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا انہوں نے روزہ رکھا اور نئے سرے سے شروع کیا جو روزے رہ گئے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قضاء کا ان لوگوں کو حکم نہیں دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، تاہم وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4830
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6401)»
وَعَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَدِمَ وَفْدُ ثَقِيفٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ ، فَضَرَبَ لَهُمْ قُبَّةً فِي الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا أَسْلَمُوا صَامُوا مَعَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
عطیہ بن سفیان نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے : ثقیف قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے مسجد میں خیمہ لگوایا جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روزے رکھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4831
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف