مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْكَافِرِ يُسْلِمُ فِي أَثْنَاءِ الشَّهْرِ . باب: اس کافر کا بیان ، جو رمضان کے مہنے کے دوران اسلام قبول کر لیتا ہے
حدیث نمبر: 4831
وَعَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَدِمَ وَفْدُ ثَقِيفٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ ، فَضَرَبَ لَهُمْ قُبَّةً فِي الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا أَسْلَمُوا صَامُوا مَعَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
عطیہ بن سفیان نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے : ثقیف قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے مسجد میں خیمہ لگوایا جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روزے رکھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔