حدیث نمبر: 3547
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَكَادُ يَصُومُ وَقَالَ : إِنِّي إِذَا صُمْتُ ضَعُفْتُ عَنِ الصَّلَاةِ وَالصَّلَاةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الصِّيَامِ ، فَإِنْ صَامَ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ : وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي الضُّحَى . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ زیادہ روزے نہیں رکھتے تھے ، وہ فرماتے تھے : اگر میں روزے رکھوں گا ، تو نماز کے حوالے سے کمزور ہو جاؤں گا ، ( نفلی ) نماز ادا کرنا میرے نزدیک ( نفلی ) روزہ رکھنے سے زیادہ محبوب ہے ، اگر وہ روزے رکھتے بھی تھے ، تو ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں : ” وہ چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں : ” وہ چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے “ ۔
حدیث نمبر: 3548
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ : مَا رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ صَائِمًا قَطُّ إِلَّا يَوْمَيْنِ إِلَّا رَمَضَانَ قَالَ : لَا أَدْرِي مَا شَأْنُ ذَيْنِكَ الْيَوْمَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین
ابوعبیدہ ، اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو نماز کے علاوہ ( اور کسی بھی مہینے میں ) صرف دو روزے رکھتے ہوئے دیکھا ہے ، راوی کہتے ہیں : مجھے نہیں معلوم کہ اُن دو دنوں کا معاملہ کیا تھا ؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا ہے ۔
حدیث نمبر: 3549
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ : اخْتَلَفْتُ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ سَنَةً فَمَا رَأَيْتُهُ صَائِمًا قَطُّ إِلَّا فِي رَمَضَانَ ، وَكَانَ يَشْرَبُ النَّبِيذَ الشَّدِيدَ فِي جِرَارٍ خُضْرٍ . ¤ وَإِسْنَادُهُ فِيهِ عِصْمَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَعَمُّ الشَّعْبِيِّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا . ¤
محمد محی الدین
امام شعبی نے ، اپنے چچا کا یہ بیان نقل کیا ہے : ایک سال تک میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آتا جاتا رہا ، میں نے انہیں رمضان کے علاوہ اور کسی بھی مہینے میں ( نفلی ) روزے رکھتے ہوئے نہیں پایا ، وہ سبز گھڑے میں تیار ہونے والی تیز نبیذ پی لیتے تھے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عصمہ بن سلیمان ہے ، اور ایک راوی امام شعبی کا چچا ہے ، میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
حدیث نمبر: 3550
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : الصَّلَاةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الصَّوْمِ وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي الضُّحَى . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نماز ادا کرنا ، میرے نزدیک روزہ رکھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) وہ چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن عامر ہے ، جسے امام أحمد نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن عامر ہے ، جسے امام أحمد نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔