مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى الصِّيَامِ . باب: روزے پر نماز کی فضیلت
حدیث نمبر: 3547
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَكَادُ يَصُومُ وَقَالَ : إِنِّي إِذَا صُمْتُ ضَعُفْتُ عَنِ الصَّلَاةِ وَالصَّلَاةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الصِّيَامِ ، فَإِنْ صَامَ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ : وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي الضُّحَى . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ زیادہ روزے نہیں رکھتے تھے ، وہ فرماتے تھے : اگر میں روزے رکھوں گا ، تو نماز کے حوالے سے کمزور ہو جاؤں گا ، ( نفلی ) نماز ادا کرنا میرے نزدیک ( نفلی ) روزہ رکھنے سے زیادہ محبوب ہے ، اگر وہ روزے رکھتے بھی تھے ، تو ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں : ” وہ چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے “ ۔