مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى الصِّيَامِ . باب: روزے پر نماز کی فضیلت
حدیث نمبر: 3550
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : الصَّلَاةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الصَّوْمِ وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي الضُّحَى . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نماز ادا کرنا ، میرے نزدیک روزہ رکھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) وہ چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن عامر ہے ، جسے امام أحمد نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔