مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى الصِّيَامِ . باب: روزے پر نماز کی فضیلت
حدیث نمبر: 3549
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ : اخْتَلَفْتُ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ سَنَةً فَمَا رَأَيْتُهُ صَائِمًا قَطُّ إِلَّا فِي رَمَضَانَ ، وَكَانَ يَشْرَبُ النَّبِيذَ الشَّدِيدَ فِي جِرَارٍ خُضْرٍ . ¤ وَإِسْنَادُهُ فِيهِ عِصْمَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَعَمُّ الشَّعْبِيِّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا . ¤محمد محی الدین
امام شعبی نے ، اپنے چچا کا یہ بیان نقل کیا ہے : ایک سال تک میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آتا جاتا رہا ، میں نے انہیں رمضان کے علاوہ اور کسی بھی مہینے میں ( نفلی ) روزے رکھتے ہوئے نہیں پایا ، وہ سبز گھڑے میں تیار ہونے والی تیز نبیذ پی لیتے تھے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عصمہ بن سلیمان ہے ، اور ایک راوی امام شعبی کا چچا ہے ، میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔