حدیث نمبر: 1149
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ ، وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ ابْنُ سِنَانٍ عَنْ أَنَسٍ ، وَعَنْهُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ حرام مال سے صدقہ ، اور وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے ابن سنان نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور اس سے یزید بن ابوحبیب نے نقل کیا ہے ، میں نے کسی کو اس کا ( یعنی ابن سنان کا ) ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔

حدیث نمبر: 1150
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ إِلَّا بِطَهُورٍ ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ الْحَرَّانِيُّ ، قِيلَ فِيهِ : كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” وضو کے بغیر نماز ، اور حرام مال میں سے دیا جانے والا صدقہ قبول نہیں ہوتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص حرانی ہے ، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے : یہ کذاب ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص حرانی ہے ، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے : یہ کذاب ہے ۔
حدیث نمبر: 1151
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ ، وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْقُرْدُوَانِيُّ ، لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ مُحَمَّدٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ تعالیٰ حرام مال سے صدقہ ، اور وضو کے بغیر نماز کو قبول نہیں کرتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن یزید قردوانی ہے ، اس کے حوالے سے اس کے بیٹے محمد کے علاوہ کسی اور نے روایت نقل نہیں کی ہے ۔

حدیث نمبر: 1152
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز کو ، اور حرام مال میں سے ( دیے جانے والے ) صدقے کو قبول نہیں کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن أحمد عرزمی ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن أحمد عرزمی ہے اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 1153
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طَهُورٍ ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ الْأَسْلَمِيُّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ : صَدُوقٌ فِيهِ لِينٌ ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ : ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” وضو کے بغیر نماز ، اور حرام مال میں سے صدقہ قبول نہیں ہوتا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید اسلمی ہے ، جسے ابن حبان نے ، اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، ابوزرعہ کہتے ہیں : یہ صدوق ہے ، اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے ، امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ، محمد بن عبداللہ بن عمار موصلی کہتے ہیں : یہ ثقہ ہے ۔

حدیث نمبر: 1154
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز ، اور حرام مال میں سے ( دیے جانے والے ) صدقے کو قبول نہیں کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 1155
وَعَنْ أَبِي سَبْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَا يَذْكُرُ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ ، وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِي ، وَلَا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لَمْ يَعْرِفْ حَقَّ الْأَنْصَارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنِيسٍ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسبرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اس شخص کی نماز نہیں ہوتی ، جس کا وضو نہ ہو ، اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا ، جو اس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہ کرے ، اور وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں رکھتا ، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو ، اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا ، جو انصار کے حق کو نہ پہچانتا ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابویزید بن عبداللہ بن انیس ہے ، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابویزید بن عبداللہ بن انیس ہے ، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔
حدیث نمبر: 1156
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ : " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَعْرِفْ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ ثَابِتَ بْنَ نُعَيْمٍ الْهَوْجِيَّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء ” رضی اللہ عنہ مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) ارشاد فرمایا ہے : ” اُس شخص کی نماز نہیں ہوتی ، جس کا وضو نہ ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، البتہ میں امام طبرانی کے استاد ثابت بن نعیم ہوجی سے واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، البتہ میں امام طبرانی کے استاد ثابت بن نعیم ہوجی سے واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 1157
وَعَنْ عِيسَى بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : " أَيُّهَا النَّاسُ ، لَا صَلَاةَ إِلَّا بِوُضُوءٍ ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ ، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي ، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِي مَنْ لَمْ يَعْرِفْ حَقَّ الْأَنْصَارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَعِيسَى بْنُ سَبْرَةَ وَأَبُوهُ وَعِيسَى بْنُ يَزِيدَ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ أَحَدًا مِنْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
عیسی بن سبرہ ، اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ” ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا : اے لوگو ! وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا ، جو اُس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہیں کرتا ، اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا ، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو ، اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا ، جو انصار کے حق کو نہ پہچانتا ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، عیسیٰ بن سبرہ ، اس کا باپ ، اور عیسیٰ بن یزید ، میں نے کسی کو ، ان میں سے کسی ایک کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، عیسیٰ بن سبرہ ، اس کا باپ ، اور عیسیٰ بن یزید ، میں نے کسی کو ، ان میں سے کسی ایک کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔
حدیث نمبر: 1158
وَعَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْطِبٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي ، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِي مَنْ لَمْ يُحِبَّ الْأَنْصَارَ ، وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْهَا نَفْسِهَا قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَوَاهُ عَنْهَا عَنْ أَبِيهَا . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . وَفِيهِ أَبُو ثِفَالٍ ، قَالَ الْبُخَارِيُّ : فِي حَدِيثِهِ نَظَرٌ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
رباح بن عبدالرحمن بن حويطب ، اپنی دادی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا ، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو ، اور وہ مجھ پر ایمان نہیں رکھتا ، جو انصار سے محبت نہ کرتا ہو ، اس شخص کی نماز نہیں ہوتی ، جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا ، جو اُس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہیں کرتا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی خاتون کے حوالے سے نقل کی ہے ، جس میں وہ بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ، اور اُنہوں نے
یہ روایت اس خاتون کے حوالے سے ، ان کے والد سے بھی نقل کی ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث میں غور و فکر کی گنجائش ہے اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حدیث نمبر: 1159
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عِمَارَةَ أَخِي بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ : عِظْنِي فِي نَفْسِي يَرْحَمُكَ اللَّهُ . قَالَ : إِذَا أَنْتَ قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَسْبِغِ الْوُضُوءَ ; فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ ، وَلَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا صَلَاةَ لَهُ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَيَأْتِي فِي الْمَوَاعِظِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سعد بن عمارہ رضی اللہ عنہ ، جن کا تعلق بنو سعد بن بکر سے ہے ، اور اُنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے ، اُن کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک شخص نے ان سے کہا: آپ مجھے میری ذات کے بارے میں نصیحت کیجئے ! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے ! تو انہوں نے فرمایا : جب تم نماز پڑھنے لگو ! تو اچھی طرح وضو کرو ، کیونکہ اس شخص کی نماز نہیں ہوتی ، جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا ایمان نہیں ہوتا ، جس کی نماز نہ ہو “ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث نقل کی ہے ، جو مواعظ سے متعلق باب میں آئے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعد ہے ، جس نے اپنے والد سے
یہ روایت نقل کی ہے ، میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعد ہے ، جس نے اپنے والد سے
یہ روایت نقل کی ہے ، میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔