مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ فَرْضِ الْوُضُوءِ . باب: وضو کی فرضیت
حدیث نمبر: 1149
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ ، وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ ابْنُ سِنَانٍ عَنْ أَنَسٍ ، وَعَنْهُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ حرام مال سے صدقہ ، اور وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے ابن سنان نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور اس سے یزید بن ابوحبیب نے نقل کیا ہے ، میں نے کسی کو اس کا ( یعنی ابن سنان کا ) ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔