حدیث نمبر: 1160
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِوُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَدَعَا بِمَاءٍ ، فَجَعَلَ يَغْرِفُ بِيَدِهِ الْيُمْنَى ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى الْيُسْرَى . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : کیا میں تم لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو ( کے طریقے ) کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ پھر انہوں نے پانی منگوایا اور دائیں ہاتھ کے چلو میں پانی لے کر بائیں ہاتھ پر ڈالا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1160
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔