مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ فَرْضِ الْوُضُوءِ . باب: وضو کی فرضیت
وَعَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْطِبٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي ، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِي مَنْ لَمْ يُحِبَّ الْأَنْصَارَ ، وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْهَا نَفْسِهَا قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَوَاهُ عَنْهَا عَنْ أَبِيهَا . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . وَفِيهِ أَبُو ثِفَالٍ ، قَالَ الْبُخَارِيُّ : فِي حَدِيثِهِ نَظَرٌ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤رباح بن عبدالرحمن بن حويطب ، اپنی دادی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا ، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو ، اور وہ مجھ پر ایمان نہیں رکھتا ، جو انصار سے محبت نہ کرتا ہو ، اس شخص کی نماز نہیں ہوتی ، جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا ، جو اُس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہیں کرتا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی خاتون کے حوالے سے نقل کی ہے ، جس میں وہ بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ، اور اُنہوں نے
یہ روایت اس خاتون کے حوالے سے ، ان کے والد سے بھی نقل کی ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث میں غور و فکر کی گنجائش ہے اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔