کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو علم پھیلائے یا بھلائی کی طرف رہنمائی کرے یا قرآن کی تعلیم دے
حدیث نمبر: 759
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا تَصَّدَّقَ النَّاسُ بِصَدَقَةٍ مِثْلِ عِلْمٍ يُنْشَرُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” لوگوں نے کوئی بھی ایسا صدقہ نہیں کیا ہو گا ، جو علم کو پھیلانے کی مانند ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 760
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ الْأَجْوَدِ الْأَجْوَدِ ؟ اللَّهُ الْأَجْوَدُ الْأَجْوَدُ ، وَأَنَا أَجْوَدُ وَلَدِ آدَمَ ، وَأَجْوَدُهُمْ مِنْ بَعْدِي رَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَنَشَرَ عِلْمَهُ ، يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ ، وَرَجُلٌ جَادَ بِنَفْسِهِ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى يُقْتَلَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہیں سب سے بڑے سخی کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا سخی ہے ، سب سے بڑا سخی ہے ، اور اولاد آدم میں ، میں سب سے بڑا سخی ہوں ، اور میرے بعد وہ شخص سب سے بڑا سخی ہے ، جو علم حاصل کرتا ہے اور پھر اپنے علم کو پھیلا دیتا ہے اُسے قیامت کے دن ایک اُمت کی صورت میں زندہ کیا جائے گا ، اور وہ شخص ( بھی سب سے بڑا سخی ہے ) جو اپنی جان اللہ کی راہ میں پیش کرتا ہے ، یہاں تک کہ شہید ہو جاتا ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک الحدیث ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک الحدیث ہے ۔
حدیث نمبر: 761
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نِعْمَ الْعَطِيَّةُ كَلِمَةُ حَقٍّ تَسْمَعُهَا ، ثُمَّ تَحْمِلُهَا إِلَى أَخٍ لَكَ مُسْلِمٍ ، فَتُعَلِّمُهَا إِيَّاهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” عمدہ عطیہ وہ حق بات ہے جسے تم سنو اور پھر اُسے اپنے مسلمان بھائی تک پہنچا دو ، اور اُسے اس بات کی تعلیم دو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 762
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ ، تَفَرَّدَ عَنْهُ بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا ، اُس ( بھلائی ) کو کرنے والے کی مانند ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مختار ہے ، بکر بن عبدالرحمن اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مختار ہے ، بکر بن عبدالرحمن اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے ۔
حدیث نمبر: 763
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ : " اذْهَبْ ; فَإِنَّ الدَّالَّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ ، وَمَعَ ضَعْفِهِ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا : تم جاؤ ! بے شک بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا ، اسے کرنے والے کی مانند ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس میں ایک راوی ضعیف ہے ، اُس کے ضعف کے ہمراہ اس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس میں ایک راوی ضعیف ہے ، اُس کے ضعف کے ہمراہ اس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔
حدیث نمبر: 764
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يَرْوِي عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، وَيَرْوِي عَنْهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ ، وَلَيْسَ هُوَ عِمْرَانَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ; لِأَنَّ ذَاكَ مَدَنِيٌّ . وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي هَذَا : إِنَّهُ بَصْرِيٌّ ، وَابْنُ سَعِيدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي حَازِمٍ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ هَذَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرنے والا ، اُسے کرنے والے کی مانند ہے ۔ “
” یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن محمد ہے ، اس نے ابوحازم سے روایت نقل کی ہے ، جبکہ اس سے عبداللہ بن محمد بن عائشہ نے روایت نقل کی ہے ، یہ عمران بن محمد بن سعید بن مسیب نہیں ہے ، کیونکہ وہ مدنی ہے ، امام طبرانی نے اس راوی کے بارے میں یہ کہا: ہے : یہ بصری ہے ، ابن سعید نے ابوحازم سے سماع نہیں کیا ہے ، میں نے کسی کو اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

حدیث نمبر: 765
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " خِيَارُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ الْبَزَّارُ ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَابْنُ عَدِيٍّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تم میں بہتر لوگ وہ ہیں ، جو قرآن کا علم حاصل کریں اور اس کی تعلیم دیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی علی بزار ہے ، ویسے یحیی بن معین اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی علی بزار ہے ، ویسے یحیی بن معین اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 766
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : نِعْمَ الْمَجْلِسُ الَّذِي تُذْكَرُ فِيهِ الْحِكْمَةُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اچھی محفل وہ ہے ، جس میں حکمت ( یعنی دانشمندی ) کا ذکر کیا جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔