مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَشَرَ عِلْمًا ، أَوْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ ، أَوْ عَلَّمَ الْقُرْآنَ . باب: اس شخص کا بیان ، جو علم پھیلائے یا بھلائی کی طرف رہنمائی کرے یا قرآن کی تعلیم دے
حدیث نمبر: 763
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ : " اذْهَبْ ; فَإِنَّ الدَّالَّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ ، وَمَعَ ضَعْفِهِ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا : تم جاؤ ! بے شک بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا ، اسے کرنے والے کی مانند ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس میں ایک راوی ضعیف ہے ، اُس کے ضعف کے ہمراہ اس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔