حدیث نمبر: 760
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ الْأَجْوَدِ الْأَجْوَدِ ؟ اللَّهُ الْأَجْوَدُ الْأَجْوَدُ ، وَأَنَا أَجْوَدُ وَلَدِ آدَمَ ، وَأَجْوَدُهُمْ مِنْ بَعْدِي رَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَنَشَرَ عِلْمَهُ ، يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ ، وَرَجُلٌ جَادَ بِنَفْسِهِ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى يُقْتَلَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہیں سب سے بڑے سخی کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا سخی ہے ، سب سے بڑا سخی ہے ، اور اولاد آدم میں ، میں سب سے بڑا سخی ہوں ، اور میرے بعد وہ شخص سب سے بڑا سخی ہے ، جو علم حاصل کرتا ہے اور پھر اپنے علم کو پھیلا دیتا ہے اُسے قیامت کے دن ایک اُمت کی صورت میں زندہ کیا جائے گا ، اور وہ شخص ( بھی سب سے بڑا سخی ہے ) جو اپنی جان اللہ کی راہ میں پیش کرتا ہے ، یہاں تک کہ شہید ہو جاتا ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک الحدیث ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 760
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الامام احمد فى مسنده 2782 اورده المؤلف فى المقصد العلى 1265 ، 105»