کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: صحابہ کرام ( میں سے کسی صحابی ) کے بارے میں عدم واقفیت نقصان نہیں پہنچاتی ہے کیونکہ صحابہ کرام عادل ہیں
عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ : وَاللَّهِ مَا كُلُّ مَا نُحَدِّثُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْنَاهُ مِنْهُ ، وَلَكِنْ لَمْ يَكُنْ يَكْذِبُ بَعْضُنَا بَعْضًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
حمید بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے ، اُنہوں نے ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم ! ہم لوگ ( یعنی صحابہ کرام ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ، تم لوگوں کو جو کچھ بھی بیان کریں گے ، وہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہو گا ، کیونکہ ہم میں سے کوئی ایک کسی دوسرے کے ساتھ بھی جھوٹ نہیں بولتا ہے ( یا کسی اور کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب نہیں کرتا ہے ، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات کیسے منسوب کر سکتا ہے ؟ ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 690
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ : مَا كُلُّ الْحَدِيثِ سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . كَانَ يُحَدِّثُنَا أَصْحَابُهُ عَنْهُ . كَانَتْ تَشْغَلُنَا عَنْهُ رَعِيَّةُ الْإِبِلِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہر حدیث ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی نہیں سنی ہوئی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہمیں حدیث بیان کر دیا کرتے تھے ، کیونکہ ہم اونٹوں کی دیکھ بھال کی وجہ سے مصروف رہتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 691
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه الامام احمد فى مسنده 283/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 223»