حدیث نمبر: 692
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا كَمَا سَمِعَ ، فَإِنْ كَانَ بِرًّا وَصِدْقًا فَلَكَ [ وَلَهُ ] ، وَإِنْ كَانَ كَذِبًا فَعَلَى مَنْ بَدَأَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص بات کو اسی طرح بیان کر دے ، جس طرح اُس نے سنی تھی ، تو اگر وہ بات نیکی اور سچائی والی ہوئی ، تو تمہیں بھی اور اُس کو بھی ، اُس کا اجر ملے گا اور اگر وہ ( بات ) جھوٹ ہوئی ، تو اُس کا وبال اُس شخص پر ہو گا ، جس نے اُس کا آغاز کیا تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 692
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ موضوع
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7961»