❮
❯
حدیث نمبر: 690
عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ : وَاللَّهِ مَا كُلُّ مَا نُحَدِّثُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْنَاهُ مِنْهُ ، وَلَكِنْ لَمْ يَكُنْ يَكْذِبُ بَعْضُنَا بَعْضًا .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین

حمید بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے ، اُنہوں نے ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم ! ہم لوگ ( یعنی صحابہ کرام ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ، تم لوگوں کو جو کچھ بھی بیان کرتے ہیں ، وہ سب ہم نے ( براہ راست ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا ہوتا ، لیکن ہم میں سے کوئی ایک کسی دوسرے کے ساتھ جھوٹ نہیں بولتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 690
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔