مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْأَمْرِ يَشْهَدُ فِيهِ أَرْبَعُونَ . باب: جس معاملے کے بارے میں چالیس افراد گواہی دیدیں
حدیث نمبر: 689
عَنْ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " " إِذَا شَهِدَتْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ - وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا فَصَاعِدًا - أَجَازَ اللَّهُ شَهَادَتَهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَقَالَ فِيهِ أَوْ قَالَ : " صَدَّقَ اللَّهُ شَهَادَاتِهِمْ " ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ هِلَالٍ ، وَهُوَ مَجْهُولٌ عَلَى قَاعِدَةِ ابْنِ أَبِي حَاتِمٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اسامہ ہذلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب ایک امت جو چالیس یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل ہو ، وہ کسی بات کی گواہی دیدے ، تو اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کی گواہی کو قبول فرما لیتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے : راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : اللہ تعالیٰ ان کی گواہی کی تصدیق کر دیتا ہے “ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ہلال ہے اور ابن ابوحاتم کے قاعدے کے مطابق وہ مجہول ہے ۔