مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ لَا تَضُرُّ الْجَهَالَةُ بِالصَّحَابَةِ لِأَنَّهُمْ عُدُولٌ . باب: صحابہ کرام ( میں سے کسی صحابی ) کے بارے میں عدم واقفیت نقصان نہیں پہنچاتی ہے کیونکہ صحابہ کرام عادل ہیں
حدیث نمبر: 691
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ : مَا كُلُّ الْحَدِيثِ سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . كَانَ يُحَدِّثُنَا أَصْحَابُهُ عَنْهُ . كَانَتْ تَشْغَلُنَا عَنْهُ رَعِيَّةُ الْإِبِلِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہر حدیث ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی نہیں سنی ہوئی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہمیں حدیث بیان کر دیا کرتے تھے ، کیونکہ ہم اونٹوں کی دیکھ بھال کی وجہ سے مصروف رہتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔