عن أبى هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لا يجتمع كافر وقاتله فى النار.
”ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر اور اس کو قتل کرنے والا (مسلمان) دونوں جہنم میں کبھی بھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ “
( صحیح مسلم) (رواہ مسلم، کتاب الإمارة، باب من قاتل کافراً ثم سدد، الرقم: 1891)
تشریح
جو غیر مسلم میدانِ لڑائی میں کسی مسلمان مجاہد کے ہاتھوں مارا جاتا ہے اس کے لیے تو جہنم واجب ہے، ایک تو اس لیے کہ وہ کافر ہے، دوسرا اس لیے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف میدانِ جنگ میں اترا ہے۔ جبکہ اس کا قاتل مسلمان مجاہد اگر سیدھے راستے پر گامزن رہتا ہے تو اس کے لیے جنت واجب ہے، لہٰذا یہ دونوں جہنم میں کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔