چہرے پر مارنے کی ممانعت
① سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا قاتل أحدكم أخاه فليجتنب الوجه
”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے جھگڑا وغیرہ کرے تو وہ چہرے پر مارنے سے بچے۔“
بخاری، کتاب العتق 2559، مسلم، کتاب البر والصلة والآداب 2612/112۔
② سیدنا ابن حاتم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا قاتل أحدكم أخاه فليجتنب الوجه فإن الله عز وجل خلق آدم على صورته
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے جھگڑا وغیرہ کرے تو وہ چہرے پر مارنے سے اجتناب کرے کیونکہ اللہ عزوجل نے آدم علیہ السلام کو اس کی صورت پر تخلیق فرمایا۔“
مسلم، کتاب البر والصلة والآداب 2612/115۔
بدگمانی کرنے کی ممانعت
① سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إياكم والظن فإن الظن أكذب الحديث
”بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے۔“
بخاری، کتاب النکاح 5143، مسلم، کتاب المساقات 28/2563۔
سختی کرنے کی ممانعت
① سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إن الله رفيق يحب الرفق، ويعطي على الرفق ما لا يعطي على العنف، وما لا يعطي على ما سواه
”بے شک اللہ مہربان ہے، مہربانی و نرمی کو پسند کرتا ہے، وہ نرمی پر جو کچھ عنایت کرتا ہے وہ سختی یا اس کے سوا کسی اور چیز پر عنایت نہیں کرتا۔“
مسلم، کتاب البر والصلة والآداب 2593/77۔