چ :
چابی :
➊ اس سے مراد رزق اور دشمن کے خلاف نصرت ہے۔
➋ اگر ہاتھ میں بہت کی چابیاں لیے ہوئے ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بہت بڑا منصب
حاصل کرے گا۔
——————
چاپلوسی کرنا :
اگر چاپلوسی کرنے کا عادی نہ ہو تو اس سے مراد ذلت اور رسوائی ہے۔
——————
چادر :
اس سے مراد عزت اور شان و شوکت ہے۔
——————
چاند :
➊ اگر چاند کو اپنے کمرے میں دیکھے تو وہ شا دی کرے گا۔
➋ اگر کافر عورت اپنے کمرے میں چاند کو دیکھے تو وہ اسلام لے آئے گی۔
➌ اگر چاندکو زمین کے اوپر دیکھے تو اس
سے مراد والدہ کی وفات ہے۔
➍ سورج اور چاند سے مراد والدین ہیں۔
➎ سورج اور چاند سجدہ کر رہے ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے والدین اس سے خو ش ہیں۔
➏ پہلی رات کے چاند کی تعبیر سچا وعدہ ہے۔ موسم حج میں نظر آئے تو اس کی تعبیر حج کرنا بھی ہو سکتی ہے۔ اگر ہلال تاریک ہو تو یہ خیر و برکت سے خالی ہے۔
——————
چاندی :
➊ اس سے مراد جمع شدہ دولت ہے۔
➋ چاندی کی انگوٹھی سے مراد خوبصورت گوری لڑکی ہے۔
➌ چاندی کے برتنوں سے مراد نیک اعمال اور تجارت ہے۔
——————
چارپائی :
➊ اس سے مراد بیوی ہے۔
➋ اگر بےخاوند (کنواری عورت) چارپائی دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شا دی کرے گی۔
——————
چاقو :
دیکھیے : چھری۔
——————
چٹائی :
اس سے مراد رزق کی فراخی، عزت اور شان و شوکت کی بلندی ہے۔
——————
چٹان :
➊ چٹانوں سے مراد صبر کرنے والی عورتیں ہیں۔
➋ چٹان سے مراد عقل مندی، ثابت قدمی اور لمبی عمر ہے۔
➌ اس سے مراد سخت مزاج اور غافل لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔
——————
چرخہ چلانے والی عورت :
➊ چرنے والی عورت سے مراد قناعت، اتباع سنت اور کاموں کو بہتر سرانجام دینا ہے۔
➋ اگر عورت سوت کات کر خراب کر رہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰٰ اس عورت سے ناراض ہے اور وہ اس کے عذاب میں مبتلا ہے۔
——————
چرواہا :
چرواہے سے مراد صاحب منصب حکمران ہے، چرواہے کو دیکھنا رعایا اور زیرنگیں لوگوں میں بلند مرتبہ ہونے اور عدل و انصاف سے فیصلہ صادر کرنے کی نشان دہی کرتا ہے۔
——————
چڑھنا :
➊ اوپر چڑھنے سے مراد رفعت و بلندی اور شان و شوکت ہے۔ نیچے اترنے سے مراد حقارت ہے۔ خواب میں دکھائی جانے والی بلند جگہ مثلاً پہاڑ یا گھائی یا ٹیلہ وغیرہ مطلوبہ چیز کے حصول کی نشان دہی ہے۔
➋ برابر کی چڑھائی سے مراد مشقت ہے۔ اس میں بھلائی کا پہلو نہیں ہے۔
——————
چڑیا :
➊ چڑیا کی تعمیر لوگوں کو ہنسانے کے لیے فضول باتیں اور کہانیاں سنانے والا شخص ہے۔
➋ اس کی تعبیر نرینہ اولاد بھی ہو سکتی ہے۔
——————
چشم :
دیکھیے : آنکھیں۔
——————
چشمہ :
اس کی تعبیر نعمت اور خیر و برکت ہے۔
——————
چکناہٹ :
دیکھیے : تیل۔
——————
چکی :
➊ چکی سے مراد چکی چلانے والوں کا تنگی سے آسانی یا غربت سے دولت مندی میں آنا ہے۔
➋ یہ غیر شادی شدہ مرد کے لیے بیوی اور غیر شادی شدہ عورت کے لیے خاوند کی علامت ہے۔
➌ اگر شہر کے وسط میں یا مساجد میں بڑی چکی دکھائی دے اور شہر بے آباد نظر آ رہا ہو تو اس سے مراد جنگ و جدال ہے۔
——————
چمڑہ
دیکھیے : جلد۔
——————
چنبیلی کا پھول :
➊ خواب میں چنبیلی کا پھول پکڑنے یا دیکھنے سے مراد خوشی و مسرت اور اچھی چیز کا حصول ہے۔
➋ چنبیلی کے پھول سے تنگیوں اور پریشانی کا ختم ہونا بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————
چندھا ہونا :
➊ اس سے مراد غیر محرم عورتوں سے نگاہ جھکا کر رکھنا ہے۔
➋ یہ کسی خامی کی نشانی بھی ہو سکتی ہے۔
——————
چور :
➊ اس سے مراد دھوکہ باز اور مکار آدمی ہے۔
➋ اس سے مراد شیطان بھی ہو سکتا ہے۔
——————
چوری :
اس سے مراد زنا اور سود ہے۔
——————
چوسنا :
اس سے مراد مال و دولت حاصل کرتا ہے۔
——————
چوہیا :
اس سے مراد فاسق عورت ہے۔
——————
چھپکلی :
اس سے مراد امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سرانجام دینے والا شخض ہے۔
——————
چھت :
➊ اس سے مراد بلند مرتبہ آدمی ہے۔
➋ اگر چھت اوپر سے گرتی ہوئی دکھائی دے، تو اس سے مراد کسی صاحب حیثیت آدمی کی
طرف سے پیش آمدہ خوف و ہراس ہے۔
➌ اگر چھت اوپر سے گر پڑے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شخص کو کوئی تکلیف پہنچے گی۔
——————
چہرہ :
➊ اگر خوبصورت چہرہ دکھائی دے تو اس سے مراد دنیوی حالت کی بہتری اور خو ش اسلوبی ہے۔
➋ اگر چہرہ سیاہ رنگ ہو تو اس سے مراد بچی کی پیدائش ہے، ارشاد باری تعالیٰٰ ہے :
«وإذا بشر أحدهم بالأنثى ظل وجهه مسودا وهو كظيم »
[النحل : 58]
”اور جب ان میں سے کسی لڑکی ہونے کی خبر دی جائے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے۔
اور دل ہی دل میں گھٹنے لگتا ہے۔“
➌ اگر چہرے پر گوشت نہ ہو تو اس
سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگوں سے سوال کرتے ہوئے زندگی گزارے گا۔
➍ اگر چہرہ نیلا ہو تو و شخص مجر م ہے۔
➎ اگر چہرہ سیاہ ہو تو یہ کثرت سے جھوٹ بولنے یا دین میں بدعت ایجاد کرنے کی علامت ہے۔
➏ پیلے رنگ کے چہرے سے مراد عشق و محبت یا مرض بھی لیا جا سکتا ہے۔
——————
چہرہ پیٹنا :
اس سے مراد نا امیدی کے بعد اولاد نرینہ کا حصول ہے۔
اللہ تعالیٰٰ کا فرمان ہے :
«فصكت وجهها» [الذاريات : 29]
وہ چہرے کو پیٹنے لگی۔
——————
چھری :
➊ اس سے مراد خدمت گزاری میں اہل وعیال کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اگر چھری تیز ہو تو اس سے
مراد یہ ہے کہ اس کی بات گھر میں نافذ العمل ہے۔
➋ اگر آدمی کے ہاتھ میں چھری دکھائی دے اور اس کا کوئی عدالتی کیس کا جھگڑا چل رہا ہو تو اس
سے مراد یہ ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے گا۔ گویا یہ اسے بچانے کا ہتھیار ہے۔
➌ اگر کسی شخص کو چھری دی جائے اور اس کے ساتھ کوئی دوسرا ہتھیار نہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ نیکی کرے گا اور رزق حاصل کرے گا۔
➍ اگر کوئی شخص چھری سے اپنے دونوں ہاتھ کاٹ دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کوئی تعجب خیز واقعہ دیکھے گا۔
——————
چھلنی :
اس کی تعبیر علم، عقل و شعور اور حق و باطل میں امتیاز ہے۔
——————
چھینک :
➊ اگر دیکھنے والا کسی مصیبت میں ہو تو اس سے نجات مل جائے گی، غریب ہو تو اس کی مدد کی
جائے گی۔ کیونکہ چھینک آنے سے لوگ اس کے جواب میں دعائیہ کلمہ کہتے ہیں۔
➋ چھینک سے مراد اللہ تعالیٰٰ کا پسندید عمل بھی لیا جا سکتا ہے۔
——————
چیتا :
اس سے مراد ظالم بادشاہ اور طاقت ور کھلا دشمن ہے، اگر وہ اس کو مار دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے دشمن پر غالب آئے گا، اگر اس پر سوار ہو جائے گا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بہت بڑا عہدہ حاصل کرے گا۔
——————
چیل :
اس کی تعبیر چور اور راہزن ہیں یا پھر اس سے مراد مکر و فریب کرنے والے ہیں۔
——————
چینی :
اس سے مراد خوشیوں کا حصول اور پریشانیوں کا خاتمہ ہے۔
——————
چیونٹی :
➊ اس سے مراد کمزور لوگ ہیں۔
➋ اگر مریض کو اپنے جسم پر چیونٹی چلتی نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ فوت ہونے والا ہے۔
➌ چیونٹی سے مراد رزق حلال اور خو ش حالی ہے۔
➍ اگر کسی کے گھر میں خوراک لے جا رہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس گھر میں خیر و برکت بڑھ جائے گی۔
——————
ح :
حج کرنا :
اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ وہ حج کے لیے گیا ہے، اس نے بیت اللہ کا طواف کیا
ہے اور کچھ ارکان حج ادا کیے ہیں، تو یہ اس کی دینی حالت کی بہتری، اجر و ثواب ملے، خوف
سے بچنے یا قرض کے ادا کرنے اور امانتیں واپس کرنے کی علامت ہے۔ اگر مسافر ہو تو واپس پہنچ جائے گا اور اگر تاجر ہو تو نفع حاصل کرے گا، اگر مریض ہو تو شفایاب ہو جائے گا۔ اگر اس
نے پہلے حج نہ کیا ہو تو وہ حج کرے گا۔
——————
حجامت (بال کٹوانا) :
➊ حجامت کی تعبیر سر اور آنکھوں کی تکلیف سے نجات بھی ہو سکتی ہے۔
➋ اگر جسم کے ایسے حصے سے بال مونڈھے جا رہے ہوں، جہاں سے بال مونڈھے نہیں
جاتے تو اس سے آفت اور طوفان بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
➌ سر کے بال منڈوانے کی تعبیر امانت کی واپسی اور خوف سے نجات ہے۔ اسی طرح حج کے
دوران بال منڈوانے سے مراد قرض کی ادائیگی اور فتح یاب ہونا ہے، بال کٹوانے سے مراد خوف سے نجات ہے۔ اگر حج کے علاوہ بال منڈوائے تو اس سے مراد قدرے کم نیک ہونا ہے۔ اگر وہ کسی مصیبت میں ہو تو اس کی مصیبت ختم ہو جائے گی۔
➍ داڑھی کے منڈا ہونے سے مال و دولت اور عزت کا ختم ہونا مراد ہے۔
——————
حجر اسود :
اس کی تعبیر بیت اللہ کاج ہے۔
——————
حد کا نفاذ :
یہ دین دار اور پرہیز گار ہونے کی علامت ہے۔
——————
حساب کرنا :
➊ میت کا حساب ہونے سے مراد عذاب ہے۔
➋ اگر خود احتسابی کر رہا ہو تو اس سے مراد توبہ اور رجوع الی اللہ ہے۔
——————
حج کا موسم :
اگر کوئی شخص حج کے لیے اس کے موسم میں سفر کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ غم اور
پریشانی سے نجات حاصل کرے گا۔
——————
حسد کرنا :
➊ اس سے مراد حاسد کی تباہی اور محسود کی بہتری ہے۔
➋ اس سے مراد خیانت، تکبر، جادو اور لڑائی جھگڑا بھی لیا جا سکتا ہے۔ جب محسود کے حق میں اس
کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے رزق میں اضافہ ہو گا۔
——————
حصہ داری :
اگر غریب آدمی اپنے سے اعلیٰ مرتبے والے آدمی کے ساتھ شراکت کرے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ امیر ہو جائے گا۔
——————
حکمران :
➊ حکمران کو دیکھنے سے مراد آدی کا سربراہ ہے۔
➋ غیر شaدی شدہ کی شaدی ہونا بھی اس کی تعبیر ہے، کیونکہ وہ گھر آتا ہے، تو حکمران بن
جاتا ہے۔
➌ اگر کوئی شخص بزور حکمران بنے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے قید ہو جانے اور خیانت کرنے کا اندیشہ ہے۔ کیونکہ حکمران قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کے دونوں ہاتھ گردن سے بندھے ہوں گے، اس کا مبنی برaنصاف فیصلہ انہیں کھول سکے گا۔
——————
حکیم ڈاکٹر :
➊ اگر حکیم مریض کے پاس آئے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شفایاب ہو جائے گا۔
➋ اگر وہ تندرست کے پاس آئے تو وہ بیمار ہو جائے گا۔ خصوصاً اگر وہ کوئی مفید چیز کھانے کو کہہ رہا ہو۔
——————
حلف اٹھانا :
➊ اگر کوئی شخص سچی قسم اٹھائے تو وہ کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور حق بیان کرے گا۔
➋ اگر جھوٹی قسم اٹھائے تو وہ رسوا ہو گا اور کئی گناہوں کا ارتکاب کرے گا۔ اسے ندامت اور ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
➌ اگر صلیب یا ستاروں یا سمندر وغیرہ کی قسم اٹھائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ گمراہی سے کام لے گا۔
➌ اگر اللہ تعالیٰٰ کی قسم اٹھائے تو اس سے مراد قسم کی پیروی اور اتباع سنت ہے۔
——————
حلقہ :
دیکھیے : کڑا۔
——————
حمل :
➊ اگر کسی کو اس کی بیوی حاملہ نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ دنیا سے بہتر فائدے کی امید رکھتا ہے۔
➋ اگر خود کو حمل کے ساتھ دیکھے تو اس کی تعبیر دنیا اور مال و دولت کا اضافہ ہے۔
➌ بے خاوند اور کنواری عورت کے حاملہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ وہ شا دی کرے گی۔
——————
حمام :
➊ اس کی تعبیر عورت بھی ہو سکتی ہے، اگر وہ خوبصورت ہو، اس میں بو نہ ہو تو اس
سے مراد یہ ہے کہ اس کی بیوی حسن معاشرت سے بہرہ ور ہے اور اگر خوبصورت نہ ہو تو اس سے
الٹ مراد ہو گا۔
➋ حمام سے مراد آرام اور تکلیف کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔
——————
حضرت حوا علیہا السلام :
➊ خواب میں حضرت حوا علیہا السلام کو دیکھنے سے مراد برکت اور مفید چیزوں کی کثرت ہے۔
➋ حضرت آدم و حوا علیہ السلام دونوں کو دیکھنے کی تعبیر ایک بہتر جگہ سے کم تر جگہ منتقل ہونا اور
ممنوعہ کام کا مرتکب ہونا بھی ہو سکتا ہے۔
——————
حوض :
اگر حوض سے وضو کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰٰ کے حکم سے پریشانی سے نجات
ہو جائے گی۔
——————
حیرت
حیران ہونے سے مراد غافل ہونا اور شیطان کا گمراہی کی رغبت دلاتا ہے۔
——————
حیض :
دیکھیے : ماہواری۔
——————
خ :
خارش :
خارش کرنے سے مراد رشتے داروں کی حالت زار کا شکوہ اور ان کی طرف سے تکلیف کا
سامنا ہے۔
——————
خارش زدہ ہونا :
➊ اگر خارش زدہ آدمی زخم پر خارش کر رہا ہو اور پیپ نہ ہو تو اس سے مراد رشتہ داروں کی طرف سے ہونے والی تکلیف ہے۔
➋ اگر زخم میں نمی ہو تو ایسا شخص پریشان ہو کر دولت حاصل کرے گا۔
——————
ختنہ کرنا :
➊ اس کی تعبیر صفائی اور خوشی و مسرت ہے۔
➋ اگر کوئی شخص مختون ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰٰ نے اسے گناہوں سے پاک کر دیا ہے۔
➌ اگر کوئی نوجوان لڑکی یہ خواب دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی، اس کی تعبیر ماہواری بھی ہو سکتی ہے۔
——————
ختنہ کرنے والا آلہ
اسے دیکھنے سے مراد خامیوں سے پردہ اٹھ جانا ہے۔
——————
خچر
➊ یہ سفر کی علامت ہے۔
➋ خچر پر سوار ہونے سے مراد لمبی عمر اور بانجھ عورت سے شادی کرنا ہے۔
➌ اگر خچر لگام کے ساتھ ہو تو اس سے مراد مہذب اور خوب صورت عورت ہے یا پھر اس سے مفید سفر مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————
خدا حافظ کہنا (الوداع کرنا) :
➊ مریض کو الوداع کر دینے سے مراد اس کی وفات ہے۔
➋ بیوی کو طلاق دینا بھی اس کی تعبیر ہے۔
➌ سفر کرنا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا بھی اس سے مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————
خراٹے بھرنا :
اس کی تعبیر خوف کا ختم ہونا ہے۔
——————
خرچ :
➊ اہل و عیال پر خرچ کرنے کی تعبیر صدقہ کرنا ہے۔
➋ اس کی تعبیر فراخ رزق اور اللہ تعالیٰٰ کی طرف سے نم البدل ملنا بھی ہے۔
——————
خراش :
➊ کسی شخص کو خراش لگانے سے مراد یہ ہے کہ وہ اسے مالی نقصان پہنچائے گا یا اس کے رشتہ داروں کے بارے میں ضرر رساں ہو گا۔
➋ اس سے مراد باتوں ہی باتوں میں تکلیف دینا بھی ہو سکتا ہے۔
——————
خرگوش :
اس کی تعبیر بزدل آدمی ہے۔
——————
خزانہ :
➊ اگر کسی کو خواب میں خزانہ ملے اور وہ طالب علم ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ علم حاصل کرے گا، اگر تاجر ہو تو وہ تجارت کی وسعت اور سخاوت سے بہرہ ور ہو گا، اگر وہ حکمران اور صاحب منصب ہو تو وہ بلند مرتبہ و منصف ہو گا۔
➋ خزانہ دیکھنے کی تعبیر مستغنی اور بے نیاز ہونا بھی ہے۔
——————
خسرہ
➊ یہ مال و دولت کی علامت ہے۔
➋ اگر کسی کو خسرہ ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے مال و دولت میں اضافہ ہو گا۔
➌ اگر بیٹے کو خسرہ ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے بیٹے پر اللہ تعالیٰٰ کا فضل ہو گا۔
➍ پھوڑے پھنسی کی تعبیر بھی دولت کا اضافہ ہے۔
——————
خشک ہونا :
اس کی تعبیر غربت، تنگ حالی اور عدم راحت ہے۔
——————
خضاب لگانا :
➊ داڑھی پر خضاب لگانے سے مراد نیک ہونا اور سنت پر عمل پیرا ہونا ہے۔
➋ ہتھیلی پر خضاب لگانے سے مراد معاشی خوشحالی ہے۔
➌ اگر عورت کو ہاتھ پر مہندی لگی ہوئی نظر آئے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا خاوند اس سے اچھے انداز میں رہے گا۔
➍ بالوں کو سیاہ خضاب لگانا بدعملی اور بدحالی کی علامت ہے۔
——————
حضرت خضر علیہ السلام :
➊ حضرت خضر علیہ السلام کو دیکھنا خوش حالی، کثرت انعامات اور امن و سلامتی کی علامت ہے۔
——————
خلیفہ :
➊ خلیفہ کو دیکھنے یا خود خلیفہ بنے کی تعبیر بہتر انجام ہے۔
➋ خلیفہ کو دیکھنا بدحالی کے ختم ہونے اور بلند مرتبہ ہونے کی بھی علامت ہے۔
➌ اگر دیکھنے والے سے کسی شخص نے کوئی وعدہ کر رکھا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا وعدہ پورا ہو گا اور اس کی امید پوری ہو گی۔
——————
خط :
➊ اگر خوش خبری کا خط ہو تو اس
سے مراد یہ ہے کہ اس کے مخفی منصو بے کا انجام بہتر ہو گا۔
➋ اس سے یہ بھی مراد ہو سکتا ہے کہ اسے مال و دولت یا اولاد یا بیوی ملے گی۔
——————
خطیب (مقرر) :
➊ اس سے مراد خشیت الہٰی، توبہ اور تبلیغ ہے۔
➋ اگر کوئی غیرشا دی شدہ عورت مقرر کو دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شا دی کرے گی، اسی طرح غیر شادی شدہ مرد کے حق میں بھی اس کی یہی تعبیر ہے۔
➌ اگر وہ دیکھے کہ میں مقرر بن گیا ہوں اور وہ کسی منصب کے اہل ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ مناسب حال منصب حاصل کرے گا۔
➍ اگر عورت تقریر کر رہی ہو تو وہ نیک آدمی سے شادی کرے گی۔
——————
خنزیر :
خنزیر دیکھنا شر، تکلیف اور حرام کمائی کی دلیل ہے۔
——————
خنجر :
ہاتھ میں خنجر لینے سے مراد دولت اور طاقت کا حصول ہے۔
——————
خندہ پیشانی :
➊ علماء اور نیک لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملنا، اللہ تعالیٰٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ان کی فرماں برداری کی علامت ہے۔
➋ ایسے لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملنا جو ہنسی مذاق کرنے والے اور فسا دی قسم کے ہوں، یہ دین سے غفلت، حرام کاموں کی طرف میلان اور اہل بدعت کے ساتھ رہنے سہنے کی دلیل ہے۔
——————
خود پسندی :
➊ اس سے مراد ظلم و زیادتی ہے۔
➋ یہ تباہی و بربا دی کی بھی علامت ہو سکتی ہے۔
——————
خوشبو :
➊ خوشبودان سے پھیلنے والی خوشبو سے مراد اچھی شہرت ہے۔
➋ جو شخص اپنے ہاتھ میں خوشبودان لیے ہوئے ہو، اگر اس کی کوئی چیز گم ہو چکی ہو تو وہ اسے واپس مل جائے گی اور وہ کوئی خوش خبری سنے گا۔
➌ مریض کے لیے وفات کی علامت ہے۔
➍ اگر عورت نے خوشبو لگائی ہو تو اس
سے مراد یہ ہے کہ وہ نیک کام کرے گی، اگر وہ غیر شادی شدہ ہو تو اس کی شادی ہونے والی ہے۔
➎ اگر چور یا دھوکہ باز آدمی خوشبو لگائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ توبہ کر لے گا۔
➏ خوشبودان سے خوشبو سونگھنے کی تعبیر لوگوں کے ساتھ بہتر انداز میں رہناسہنا ہے۔
——————
خود (جنگی ٹوپی) :
دشمن اور درد سر سے نجات کی علامت ہے۔
——————
خوف :
➊ خوف کی تعبیر امن و سلامتی ہے۔
➋ اس کی تعبیر توبہ بھی ہو سکتی ہے۔
——————
خون :
اگر خون قمیص پر لگا ہوا ہو اور پتہ نہ چل رہا ہو کہ یہ کہاں سے لگا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ
کسی نامعلوم آدمی کی طرف سے اس پر کوئی الزام لگے گا۔
——————
خوشی و مسرت :
مصیبت سے نجات یا نیک عمل کی دلیل ہے۔
——————
خو ش حالی :
➊ تنگی سے آسانی میں آنے، پریشانیوں کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔
➋ اس کی تعبیر قرض کی ادائیگی بھی ہے۔
——————
خوف و ہراس
➊ اس کی تعبیر امن و سلامتی ہے۔
➋ اس سے توبہ بھی مراد لی جا سکتی ہے۔
——————
خیانت :
اس سے مراد حرام روزی ہے۔
——————
خیمہ :
➊ یہ خوش خبری کی علامت ہے۔
➋ اس سے سفر بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
➌ اس سے مراد بیوی بھی ہو سکتی ہے۔
——————
خیر خواہی :
اگر دشمن نصیحت کر رہا ہو تو یہ دھوکے کھانے اور مکر و فریب زدہ ہونے کی علامت ہے۔ اللہ
تعالیٰٰ نے فرمایا ہے :
«وَقَاسَمَهُمَا إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّاصِحِينَ ﴿٢١﴾ فَدَلَّاهُمَا بِغُرُورٍ ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْآتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِن وَرَقِ الْجَنَّةِ ۖ وَنَادَاهُمَا رَبُّهُمَا أَلَمْ أَنْهَكُمَا عَن تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَأَقُل لَّكُمَا إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِينٌ» [7-الأعراف:21]
اور اس نے ان دونوں کے رو برو قسم کھائی کہ یقین جانیے میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں پھر ان دونوں کو فریب سے نیچے لے آیا۔“
——————