پتھر کا موسیٰ علیہ السلام کے کپڑے لے کر بھاگنا حدیث کی حقیقت

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ عبدالسلام رُستمی کی کتاب انکار حدیث سے انکار قرآن تک سے ماخوذ ہے۔

حدیث 1: پتھر کا موسیٰ علیہ السلام کے کپڑے لے کر بھاگنا

موسیٰ علیہ السلام نے غسل کرتے وقت کپڑے پتھر پر رکھ دیے تو پتھر وہ کپڑے لے بھاگا۔
موسیٰ علیہ السلام بھی اس کے پیچھے دوڑے، بنی اسرائیل نے انہیں برہنہ حالت میں دیکھ لیا تو انہیں معلوم ہو گیا کہ ان کے بدن میں کوئی بیماری نہیں۔
صحيح البخاري، أحاديث الأنبياء، باب: 28، حدیث : 3404

جواب :

بنی اسرائیل میں یہ عادت تھی کہ وہ اکھٹے غسل کیا کرتے تھے اور ایک دوسرے کو برہنہ دیکھنے میں کوئی عار نہیں سمجھتے تھے، جیسا کہ اس حدیث میں موجود ہے، اس لیے موسیٰ علیہ السلام کا ان کے سامنے برہنہ حالت میں آنا کوئی عار نہیں تھا۔ اس سے یہ فائدہ حاصل ہوا کہ وہ لوگ موسیٰ علیہ السلام کی طرف جو بیماری منسوب کر رہے تھے اس سے موسیٰ علیہ السلام کی براءت ظاہر ہو گئی۔