أخبرني أبو عبس هو عبد الرحمن بن جبر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ما اغبرت قدما عبد فى سبيل الله فتمسه النار.
”ابو عبس عبد الرحمن بن جبر رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی بندے کے قدم اللہ کی راہ (جہاد) میں غبار آلود ہوں پھر اسے آگ چھوئے؟ (یہ ممکن نہیں)۔ “
(صحیح بخاری و مسلم) (رواہ البخاری، کتاب الجہاد والسیر، باب من اغبرت قدماہ فی سبیل اللہ، الرقم: 2811)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ بندہ اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلتا ہے اور اس کے پاؤں پر غبار پڑتی ہے تو بھی اسے ثواب ملے گا، جب اللہ کی راہ میں پاؤں گرد آلود ہونے سے یہ اثر ہو کہ ان کو دوزخ کی آگ نہیں چھوئے گی تو وہ لوگ کیسے جہنم کی آگ میں جائیں گے جنہوں نے جان و مال اللہ کی راہ میں لٹا دیا، اس حدیث سے مجاہدین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ دوزخ سے محفوظ ہیں۔