کیا قربانی واجب ہے یا سنت

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب قربانی کے احکام و مسائل سے ماخوذ ہے۔

قربانی سنت ہے:

تابعی امام سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
أوتر رسول الله صلى الله عليه وسلم وليس عليك، وضحى وليس عليك، وصلى الضحى وليس عليك، وصلى قبل الظهر وليس عليك
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر پڑھا ہے اور یہ تجھ پر لازم نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کی اور یہ تجھ پر واجب نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی نماز پڑھی، یہ تجھ پر ضروری نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر سے پہلے نماز پڑھی اور یہ تجھ پر لازم نہیں ہے۔
(مسند علی بن الجعد: 945 وسندہ صحیح)
تاہم بہتر اور افضل یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کیا جائے اور تمام سنن ثابتہ کو اپنی زندگی میں اپنایا جائے۔ [اضواء المصابیح: ص 43، 146]