عشرہ ذوالحج میں نیکی کرنے کا ثواب صحیح حدیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

عشرہ ذوالحج میں نیکی کرنے کا ثواب

سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس قدر اللہ عز وجل کو نیک کام ان دنوں (یعنی عشرہ ذوالحج) میں پسند ہے اتنا باقی دنوں میں پسند نہیں ہے۔ صحابہ نے عرض کیا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی (اتنا پسند) نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں۔ البتہ وہ شخص جو اپنا مال و جان لے کر اللہ کی راہ میں نکلا اور اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لایا، اس سے بہتر ہے۔“
صحیح بخاری، کتاب العيدين، رقم: 969.