یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔
تلبیہ (لبيك اللهم لبيك)کہنے کا ثواب
سیدنا سہیل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی مسلمان تلبیہ کہتا ہے، اس کے دائیں اور بائیں پوری روئے زمین کا ہر پتھر، درخت اور ہر عمارت تلبیہ کہتی ہے۔“
سنن ترمذی، کتاب الحج، رقم: 828 – صحیح ابن خزیمه: 176/4 – مستدرك حاكم: 451/1 – ابن خزیمہ، حاکم، ذہبی اور البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔