یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔
صف میں داہنی طرف کھڑے ہونے کا ثواب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
إن الله وملائكته يصلون على ميامن الصفوف.
”بے شک اللہ تعالیٰ صفوں کے داہنی طرف کھڑے ہونے والے لوگوں پر رحمت کرتا ہے اور فرشتے ان کے لیے برکت کی دعا کرتے ہیں۔“
سنن ابن ماجه، كتاب اقامة الصلاة، رقم: 1005 ـ صحیح ابن حبان، رقم: 393۔ فتح الباری : 213/2 – ابن حبان نے اسے ”صحیح“ اور ابن حجر نے حسن قرار دیا ہے۔