اب یہ تمام احادیث تفصیل کے ساتھ ملاحظہ ہوں:
احادیث عائشہ رضی اللہ عنہا
(1) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
إِنَّ يَهُودِيَّةً دَخَلَتْ عَلَيْهَا، فَذَكَرَتْ عَذَابَ الْقَبْرِ، فَقَالَتْ لَهَا: أَعَاذَكِ اللّٰهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، فَقَالَ: نَعَمْ، عَذَابُ الْقَبْرِ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهَا: فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ صَلّٰى صَلَاةً إِلَّا تَعَوَّذَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ زَادَ غُنْدَرٌ: عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ.
”ان کے پاس ایک یہودی خاتون آئیں، جس نے عذاب قبر کا ذکر کیا، اس نے سیدہ سے کہا: اللہ آپ کو عذاب قبر سے بچائے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عذاب قبر کے متعلق پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں عذاب قبر حق ہے۔ اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اس کے بعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر نماز میں عذاب قبر سے پناہ مانگتے دیکھا۔ غندر نے بایں الفاظ اضافہ کیا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عذاب قبر حق ہے۔“
(صحيح البخاري: 1372، صحيح مسلم: 584)
❀ حافظ بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
هٰذَا حَدِيثٌ مُتَّفَقٌ عَلٰى صِحَّتِهِ.
”اس حدیث کے صحیح ہونے پر اتفاق ہے۔“
(شرح السّنة: 423/5)
(2) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
جَاءَتْ يَهُودِيَّةٌ، فَاسْتَطْعَمَتْ عَلٰى بَابِي، فَقَالَتْ: أَطْعِمُونِي، أَعَاذَكُمُ اللّٰهُ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَمِنْ فِتْنَةِ عَذَابِ الْقَبْرِ، قَالَتْ: فَلَمْ أَزَلْ أَحْبِسُهَا حَتّٰى جَاءَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ، مَا تَقُولُ هٰذِهِ الْيَهُودِيَّةُ؟ قَالَ: وَمَا تَقُولُ؟ قُلْتُ: تَقُولُ: أَعَاذَكُمُ اللّٰهُ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَمِنْ فِتْنَةِ عَذَابِ الْقَبْرِ قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقَامَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ مَدًّا يَسْتَعِيذُ بِاللّٰهِ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَمِنْ فِتْنَةِ عَذَابِ الْقَبْرِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا فِتْنَةُ الدَّجَّالِ، فَإِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا قَدْ حَذَّرَ أُمَّتَهُ، وَسَأُحَذِّرُكُمُوهُ تَحْذِيرًا لَمْ يُحَذِّرْهُ نَبِيٌّ أُمَّتَهُ، إِنَّهُ أَعْوَرُ، وَاللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ، يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ، فَأَمَّا فِتْنَةُ الْقَبْرِ: فَبِي تُفْتَنُونَ، وَعَنِّي تُسْأَلُونَ، فَإِذَا كَانَ الرَّجُلُ الصَّالِحُ، أُجْلِسَ فِي قَبْرِهِ غَيْرَ فَزِعٍ، وَّلَا مَشْعُوفٍ، ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: فِيمَ كُنْتَ؟ فَيَقُولُ: فِي الْإِسْلَامِ؟ فَيُقَالُ: مَا هٰذَا الرَّجُلُ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ؟ فَيَقُولُ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَصَدَّقْنَاهُ، فَيُفْرَجُ لَهُ فُرْجَةٌ قِبَلَ النَّارِ، فَيَنْظُرُ إِلَيْهَا يَحْطِمُ بَعْضُهَا بَعْضًا، فَيُقَالُ لَهُ: انْظُرْ إِلٰى مَا وَقَاكَ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ يُفْرَجُ لَهُ فُرْجَةٌ إِلَى الْجَنَّةِ، فَيَنْظُرُ إِلٰى زَهْرَتِهَا وَمَا فِيهَا، فَيُقَالُ لَهُ: هٰذَا مَقْعَدُكَ مِنْهَا، وَيُقَالُ: عَلَى الْيَقِينِ كُنْتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ، وَإِذَا كَانَ الرَّجُلُ السَّوْءُ، أُجْلِسَ فِي قَبْرِهِ فَزِعًا مَشْعُوفًا، فَيُقَالُ لَهُ: فِيمَ كُنْتَ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، فَيُقَالُ: مَا هٰذَا الرَّجُلُ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ؟ فَيَقُولُ: سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ قَوْلًا، فَقُلْتُ كَمَا قَالُوا، فَتُفْرَجُ لَهُ فُرْجَةٌ قِبَلَ الْجَنَّةِ، فَيَنْظُرُ إِلٰى زَهْرَتِهَا وَمَا فِيهَا، فَيُقَالُ لَهُ: انْظُرْ إِلٰى مَا صَرَفَ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْكَ، ثُمَّ يُفْرَجُ لَهُ فُرْجَةٌ قِبَلَ النَّارِ، فَيَنْظُرُ إِلَيْهَا يَحْطِمُ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَيُقَالُ لَهُ: هٰذَا مَقْعَدُكَ مِنْهَا، كُنْتَ عَلَى الشَّكِّ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ، ثُمَّ يُعَذَّبُ.
”ایک یہودیہ میرے دروازے پر کھانا مانگنے آئی، کہنے لگی: مجھے کھلائیے، اللہ آپ کو فتنہ دجال اور فتنہ قبر سے بچائے۔ اماں کہتی ہیں کہ میں نے اسے روک لیا، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، عرض کیا: یہ یہودی خاتون کیا کہہ رہی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس عورت سے) پوچھا کہ تو کیا کہتی ہے، کہنے لگی: میں کہتی ہوں، اللہ تم کو فتنہ قبر اور فتنہ دجال سے بچائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا تو ہاتھ اٹھا کر دعا کی، اللہ ہمیں فتنہ مسیح دجال اور عذاب قبر سے بچا۔ پھر فرمایا: جہاں تک فتنہ دجال کا تعلق ہے تو ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے خبردار کیا ہے۔ میں عن قریب اس سے ایسا ڈراؤں گا کہ کسی نبی نے اس طرح نہیں ڈرایا ہوگا، سنو، دجال کانا ہوگا، اللہ کانا نہیں ہے، دجال کی آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگا کہ یہ کافر ہے۔ جسے ہر مومن پڑھ لے گا۔ اور فتنہ قبر میں تم آزمائے جاؤ گے۔ نیک شخص کو قبر میں بغیر کسی خوف و ڈر کے بٹھایا جائے گا۔ پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ کیا نظریہ ہے؟ کہے گا میں مسلمان ہوں، کہا جائے گا وہ شخص جو تم میں آیا تھا، کون تھا؟ جواب دے گا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ کے رسول، وہ ہمارے پاس واضح دلائل لے کر آئے اور ہم نے ان کی تصدیق کر دی۔ جہنم کا دروازہ کھولا جائے گا، آگ، جس کا بعض حصہ بعض کو کھا رہا ہے۔ بتایا جائے گا کہ یہ ٹھکانہ ہے جس سے اللہ نے تمہیں بچا لیا ہے، پھر جنت کا دروازہ کھولا جائے گا، بتایا جائے گا کہ یہ تیرا ٹھکانہ ہے، اس کی خوب صورتی اور بہار دیکھے گا، پھر کہا جائے گا، تو یقین پر تھا، اسی پر فوت ہوا اور اسی پر ہی تجھے اٹھایا جائے گا ان شاء اللہ! اور برے شخص کو بٹھایا جائے گا تو اس پر خوف و حزن طاری ہوگا۔ اس سے مذہب پوچھا جائے گا، وہ کہے گا: مجھے معلوم نہیں، وہ کہے گا کہ لوگوں سے ایک بات سنتا تھا میں بھی وہی کہتا تھا، تو جنت کا دروازہ کھولا جائے گا۔ اس سے کہا جائے گا کہ دیکھ جس سے تجھے اللہ نے محروم کر دیا ہے۔ پھر جہنم کا دروازہ کھولا جائے گا اس کا بعض حصہ بعض کو کھا رہا ہے، کہا جائے گا کہ یہ تیرا ٹھکانہ ہے، تو شک پر تھا، شک پر فوت ہوا اور شک پر ہی اٹھایا جائے گا۔“
(مسند الإمام أحمد: 139/6، وسندهٗ صحيحٌ)
(3) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
دَخَلَتْ عَلَيَّ عَجُوزَانِ مِنْ عُجُزِ يَهُودِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَتَا لِي: إِنَّ أَهْلَ الْقُبُورِ يُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ، فَكَذَّبْتُهُمَا، وَلَمْ أُنْعِمْ أَنْ أُصَدِّقَهُمَا، فَخَرَجَتَا، وَدَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ، إِنَّ عَجُوزَيْنِ، وَذَكَرْتُ لَهُ، فَقَالَ: صَدَقَتَا، إِنَّهُمْ يُعَذَّبُونَ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ كُلُّهَا فَمَا رَأَيْتُهُ بَعْدُ فِي صَلَاةٍ إِلَّا تَعَوَّذَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
”یہود کی دو بوڑھی عورتیں میرے پاس آئیں، مجھے کہنے لگیں کہ قبر والوں کو ان کی قبروں میں عذاب دیا جائے گا، میں نے ان کی تکذیب کی، مجھے ان کی تصدیق کرنا اچھا نہیں لگ رہا تھا، وہ چلی گئیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو ماجرا عرض کیا، فرمایا: وہ سچ کہتی تھیں، لوگ عذاب دیے جائیں گے، جسے تمام چوپائے سنیں گے، اس کے بعد میں نے ان کو جس بھی نماز میں دیکھا، ہر نماز میں عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے۔“
(صحيح البخاري: 6366، صحيح مسلم: 586)
(4) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
إِنَّ يَهُودِيَّةً كَانَتْ تَخْدُمُهَا، فَلَا تَصْنَعُ عَائِشَةُ إِلَيْهَا شَيْئًا مِّنَ الْمَعْرُوفِ، إِلَّا قَالَتْ لَهَا الْيَهُودِيَّةُ: وَقَاكِ اللّٰهُ عَذَابَ الْقَبْرِ، قَالَتْ: فَدَخَلَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ، هَلْ لِلْقَبْرِ عَذَابٌ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ : لَا، وَعَمَّ ذَاكَ؟ قَالَتْ: هٰذِهِ الْيَهُودِيَّةُ لَا نَصْنَعُ إِلَيْهَا مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا، إِلَّا قَالَتْ: وَقَاكِ اللّٰهُ عَذَابَ الْقَبْرِ، قَالَ: كَذَبَتْ يَهُودُ، وَهُمْ عَلَى اللّٰهِ عَزَّ وَجَلَّ أَكْذَبُ، لَا عَذَابَ دُونَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، قَالَتْ: ثُمَّ مَكَثَ بَعْدَ ذَاكَ مَا شَاءَ اللّٰهُ أَنْ يَّمْكُثَ، فَخَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ نِصْفَ النَّهَارِ مُشْتَمِلًا بِثَوْبِهِ، مُحْمَرَّةً عَيْنَاهُ، وَهُوَ يُنَادِي بِأَعْلٰى صَوْتِهِ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَظَلَّتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، أَيُّهَا النَّاسُ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ بَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَّضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، أَيُّهَا النَّاسُ، اسْتَعِيذُوا بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، فَإِنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ حَقٌّ.
”ایک یہودیہ میری خدمت کرتی تھی، میں اس سے کوئی نیکی کرتی تو وہ کہتی کہ اللہ آپ کو عذاب قبر سے بچائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو میں نے آپ سے وہ بات کہی، عرض کیا: کیا قیامت سے پہلے قبر میں عذاب ہوگا، فرمایا: نہیں، عرض کیا: جب بھی ہم اس یہودی عورت سے نیکی کرتے ہیں، تو کہتی ہے کہ اللہ آپ کو عذاب قبر سے بچائے۔ فرمایا: یہود جھوٹ بولتے ہیں، اللہ پر سب سے زیادہ جھوٹ یہود نے بولا، قیامت سے پہلے کوئی عذاب نہیں ہے۔ پھر کچھ دن بعد دوپہر کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کپڑے پہنے ہوئے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز سے پکار رہے تھے: لوگو! تم کو فتنے اس طرح گھیر لیں گے، جیسے اندھیری رات ہے۔ لوگو! اگر تم وہ باتیں جان لو، جو میں جانتا ہوں، تو تم روؤ زیادہ اور ہنسو کم۔ لوگو! اللہ سے عذاب قبر سے پناہ مانگو، بے شک عذاب قبر حق ہے۔“
(مسند الإمام أحمد: 81/6، وسندهٗ صحيحٌ)