صفات باری تعالیٰ کا انکار کرنے والے اور تاویل کرنے والے میں فرق

Read in English
فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

36- صفاتِ باری تعالیٰ کا انکار کرنے والے اور تاویل کرنے والے میں کیا فرق ہے؟

① اللہ تعالیٰ کی صفات کا انکار یہ ہے کہ (قرآن و سنت سے) ثابت شدہ صفات کا انکار کر دے یا کسی شبہ کے بغیر ان صفات میں تحریف کرے۔
② جو انسان حق واضح ہونے اور حق پہنچ جانے کے بعد صرف عناد اور دشمنی کی بنا پر انھیں تسلیم نہیں کرتا اور اس کے پاس انکار کی کوئی دلیل بھی نہیں تو وہ یقیناً کافر ہے، لیکن جو شخص کسی شبہ کی بنا پر تاویل کرتا ہے تو اسے خطا کار کہیں گے اور اس کا یہ عذر تسلیم کیا جائے گا اور اس کے اجتہاد کا اسے اجر بھی ملے گا (جیسا کہ مجتہد کا اجتہاد اگر درست ہو تو دوہرا ثواب ملتا ہے اور اگر درست نہ ہو تو ایک اجر ضرور ملتا ہے اور غلطی معاف ہو جاتی ہے)۔ (اللجنة الدائمة: 9272)