سعادت اور نجات صرف اللہ کی اطاعت میں ہے

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب الجواب الباہر فی زوار المقابر سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ شیخ عطا اللہ ثاقب نے کیا ہے۔

سعادت صرف اطاعت الہی میں ہے

پس یہ بات اظہر من الشمس ہوئی کہ اللہ کے عذاب سے بچاؤ اور حصول سعادت صرف اطاعت الہی میں مضمر ہے۔ ارشاد ربانی ہے:
مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمْ
”آخر اللہ کو کیا پڑی ہے کہ تمہیں خواہ مخواہ سزا دے اگر تم شکر گزار بندے بنے رہو اور ایمان کی روش پر چلو۔“
(4-النساء:147)
قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ
”اے نبی ! لوگوں سے کہو میرے رب کو تمہاری کیا پرواہ ہوگی اگر تم اس کو نہ پکارو۔“
(25-الفرقان:77)