حدیث 13: دوران روزہ بیوی کا بوسہ لینا
صحيح البخاري، الصوم، باب المباشرة للصائم، حديث : 1927
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اپنی ازواج مطہرات کا بوسہ لیا کرتے تھے اور مباشرت بھی کیا کرتے تھے مگر وہ اپنی خواہش پر تم سب سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے۔
مقام حدیث ، ص : 321
جواب :
یہ حدیث بھی صحیح ہے، یہاں بھی منکرین حدیث نے مباشرت کو جماع پر محمول کر کے دھوکا دینے کی کوشش کی ہے۔ مباشرت کے لغوی معنی ہیں: ”بدن کے ساتھ بدن ملانا“ حدیث کا آخری جملہ اس کی صریح دلیل ہے کہ آپ اپنی خواہش پر زیادہ ضبط رکھتے تھے، یعنی جماع نہیں کرتے تھے۔ اس میں یہ سبق بھی مضمر ہے کہ امتی اس مسئلے میں آپ کی اتباع نہ کریں کیونکہ انہیں اپنی خواہش پر ضبط و قابو رکھنے کی طاقت نہیں۔