حدیث 12: حالت استحاضہ میں اعتکاف کرنا
صحيح البخاري، الحيض ، باب اعتكاف المستحاضة، حديث: 309
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کی اہلیہ نے اعتکاف کیا جبکہ وہ خون اور زردی کو دیکھتی تھیں اور نماز پڑھنے کی حالت میں طشت اس کے نیچے رکھا رہتا تھا۔
مقام حدیث، ص:321
جواب :
حدیث صحیح ہے لیکن طلوع اسلام والوں نے دھوکا دینے کی کوشش کی ہے صرف خون اور زردی کے ذکر سے وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حالت حیض تھی جبکہ حدیث میں واضح ہے کہ وہ عورت مستحاضہ تھی اور امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ حدیث باب الاستحاضہ میں بیان کی ہے۔ حالت استحاضہ میں مسجد میں داخل ہونا، اعتکاف کرنا اور نماز پڑھنا بالکل جائز ہے۔ اور وہ طشت اس لیے رکھتی تھیں کہ مسجد گندی نہ ہو۔