راہ جہاد کے غبار کی فضیلت صحیح حدیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

راہ جہاد کے غبار کی فضیلت

اللہ تعالیٰ اپنے مجاہد بندوں سے بہت محبت کرتا ہے۔ کیونکہ مجاہد صرف اس کے کلمہ کو بلند کرنے کی غرض سے اپنے جان و مال اولاد و رشتہ داروں کی قطعا پرواہ نہیں کرتا۔ تو اللہ تعالیٰ کو اپنے مجاہد بندے کی یہ ادا اس قدر پسند آتی ہے کہ وہ اپنے بندے پر راستے کے گردو غبار پڑنے پر بھی جہنم سے آزادی کا پروانہ اپنے بندے کو عطا فرماتا ہے ۔ سیدنا ابو عبس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
من اغبرت قدماه فى سبيل الله حرمه الله على النار .
”جس کے قدم اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو گئے تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کی آگ کو حرام کر دیتا ہے۔“
صحیح البخاري، كتاب الجمعة باب المشى الى الجمعة، رقم: 907.