جہادی سفر کا ثواب
اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہادی سفر کرنے کا بڑا اجر وثواب ہے۔ جیسا کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
لغدوة فى سبيل الله أو روحة ، خير من الدنيا وما فيها
”اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کی غرض سے صبح کو گھر سے نکلنا یا شام کو، دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب سے قیمتی ہے۔“
صحيح البخاري، كتاب الجهاد، بـاب الغدوة والروحة في سبيل الله، رقم: 2792 ـ صحيح مسلم، كتاب الامارة، باب فضل الغدوة والروحة في سبيل الله، رقم: 1880 .
اللہ کی راہ میں جہاد کی غرض سے نکلنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
تكفل الله لمن جاهد فى سبيله ، لا يخرجه من بيته إلا جهاد فى سبيله وتصديق بكلمته ، بأن يدخله الجنة ، أو يرجعه إلى مسكنه الذى خرج منه ، مع ما نال من أجر أو غنيمة .
”اللہ تعالیٰ نے ایسے شخص کو جنت میں داخل کرنے کی ضمانت لی ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلتا ہے، اور صرف اللہ کی راہ میں جہاد اور اس کے کلمہ کی تصدیق کی غرض ہی اسے گھر سے باہر نکالتی ہے، یا پھر وہ واپس اس جگہ اجر یا مال غنیمت کے ساتھ اس کے گھر واپس لوٹا دے گا جہاں سے وہ نکلا تھا۔“
صحيح مسلم، کتاب الامارة، باب فضل الجهاد والخروج في سبيل الله، رقم: 104/ 1876 .