سحری کھانے کا ثواب
عن أنس بن مالك رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : تسحروا فإن فى السحور بركة .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سحری کھایا کرو، اس میں برکت ہے۔“
صحیح بخاری، کتاب الصوم، باب برکۃ السحور، رقم: 1923۔ صحیح مسلم، کتاب الصیام، رقم: 1090۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إن الله وملائكته يصلون على المتسحرين
”اللہ تعالیٰ سحری کھانے والوں پر رحمتیں نازل کرتا ہے، اور اس کے فرشتے ان کے لیے دعائے برکت کرتے ہیں۔“
صحیح ابنِ حبان (الاحسان): 194/5 – ابنِ حبان نے اسے ”صحیح“ کہا ہے۔