یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔
16- اہل توحید کون ہیں؟
اہل توحید ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جو صرف اکیلے اللہ کی عبادت کرنے والے ہیں اور عبادت کا طریقہ اور انداز اپنانے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔ انھیں ہی صحیح معنوں میں اہل توحید کہا جا سکتا ہے۔ ان کا نہ تو کسی جماعت، شہر اور قبیلے سے تعلق ہے اور نہ کسی خاص جنس ہی سے، لہٰذا جو انسان بھی اکیلے اللہ کی عبادت کرے اور طریقہ عبادت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم والا سیکھے تو وہ پکا جنتی ہے۔ (ابن عثیمین: نور علی الدرب: 1/1)