عقائد اہل السنۃ والجماعۃ
سوال: اللہ کے نزدیک دین کیا ہے؟
جواب: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: [اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللّٰہِ الۡاِسۡلَامُ] بے شک اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔ (آل عمران:19)
سوال: کیا اسلام کے علاوہ کسی اور دین پر عمل جائز ہے؟
جواب: اللہ تعالیٰ کا حکم ہے: [اِتَّبِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ لَا تَتَّبِعُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ ؕ] لوگو! تمھارے رب کی طرف سے جو نازل ہوا ہے اس کی پیروی کرو اور اس کے علاوہ اولیاء کی پیروی نہ کرو۔ (الأعراف:3)
اور یہ بھی فرمایا: [وَ مَنۡ یَّبۡتَغِ غَیۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِیۡنًا فَلَنۡ یُّقۡبَلَ مِنۡہُ ۚ وَ ہُوَ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ] اور جو شخص اسلام کے علاوہ کسی اور دین کا طلب گار ہو گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور ایسا شخص آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گا۔ (آل عمران:85)