حرف ع سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر
مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ

ع :
عالم :
➊ عالم کو دیکھنا بلند مرتبہ ہونے اور تعریف و توصیف کی بشارت ہے۔
➋ علماء کو دیکھنا علم میں اضافے اور ہدایت کی علامت ہے۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل زمین کے خیر خواہ ہیں۔
——————

عاجزی
عاجزی سے مراد بیوی ہے۔
——————

عتاب :
دیکھئے : ڈانٹ
——————

عجوہ :
اس سے مراد جمع کردہ حلال اور پاکیزہ مال و دولت ہے۔
——————

عداوت :
دیکھئے : دشمنی
——————

عدت گزارنا :
اگر عورت خواب میں عدت گزار رہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے پریشانی لاحق ہو گی یا
اسے طلاق ہو گی، جس کی وجہ سے اسے عدت گزارنا ہو گی۔
——————

عرفات کا میدان :
➊ میدان عرفات دیکھنے سے مراد یہ ہے کہ مسافر یا گم شدہ رشتہ دار خوش ہو کر واپس آ جائے گا،
اگر خواب دیکھنے والے کا کسی سے جھگڑا ہو تو وہ اس سے صلح کرے گا۔
➋ میدان عرفات سے حج بھی مراد ہو سکتی ہے۔
——————

عشق :
عشق آزمائش کی علامت ہے، اگر خود کو عاشق دیکھے تو وہ کسی پریشانی میں مبتلا ہو گا۔ کیونکہ عاشق پریشان اور غمزدہ رہتے ہیں۔
——————

عصا :
عصا سے مراد امر بالمعروف و نہی عن المنکر، شمنوں کے خلاف فتح، مقصد کا حصول اور غلبہ
حق ہے۔
——————

عضو :
دیکھیے : انسانی جسم کا حصہ
——————

عقیقہ :
➊ عقیقہ کرنا لڑکے کی خوشخبری ہے یا پھر اس کی تعبیر مسافر یا گم شدہ کی واپسی ہے۔
➋ اس سے مراد ایمان اور اتباع سنت میں اضافہ ہی ہو سکتا ہے۔
——————

علم حاصل کرنا :
قرآن مجید، حدیث شریف، حکمت یا صنعت و حرفت سیکھنے سے مراد غربت سے دولت
مندی اور گمراہی سے ہدایت کی طرف جانا ہے۔
——————

عمارت :
➊ نئی عمارت دیکھنے سے مراد دنیوی فائدے کا حصول ہے۔
➋ عمارت کی تعبیر بیوی کی رخصتی بھی ہو سکتی ہے۔
➌ اگر کوئی شخص کسی شہر یا قصبے میں عمارت تعمیر کر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی عورت سے
شادی کرے گا۔
——————

عمارت گرنا :
➊ گھر گر جانے سے مراد وفات ہے۔
➋ اگر گھر اپنے اوپر گر جائے یا اس کا کچھ حصہ گر جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس میں فوت
ہو گا یا اس پر کوئی بڑی مصیبت آئے گی۔
➌ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کا گھر گر گیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا خاوند فوت
ہونے والا ہے۔
——————

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ :
➊ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زیارت لمبی عمر پانے، قابل تعریف اور حق گو ہونے کی علامت ہے۔
➋ اگر کسی قحط زدہ شہر میں ان کی زیارت ہو تو اس
سے مراد یہ ہے کہ وہاں بہت زیادہ بارش
ہو گی۔ اگر ظلم و ستم کا علاقہ ہو تو وہاں عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا۔
➌ اگر وہ خواب میں کسی کو کوڑا لگائیں یا سز اکی دھمکی دیں تو اسے اپنے کرتوت سے باز آ جانا
چاہیے۔
——————

عنبر :
➊ عنبر سے مراد دولت اور دنیوی مفاد ہے۔
➋ اگر عنبر استعمال کر لے تو یہ اچھی یاد کی علامت ہے۔
——————

عورت کا حمل :
دیکھیے : حمل
——————

عورت

عورت سے مراد فتنہ ہے، اگر عورت آ رہی ہو یا جا رہی ہو تو اس
سے مراد برائی کی دعوت ہے۔
➋ سیاہ رنگ اور بکھرے ہوئے بالوں والی عورت سے مراد وبا ہے۔
➌ نیک عورت سے مراد خوشی اور استفادہ ہے۔
➍ بوڑھی عورت سے مراد دنیا ہے۔
➎ کئی عورتیں دیکھنے سے مراد دنیا کی آرائش و زیبائش اور پسندیدہ چیزیں ہیں۔
➏ اگر آدمی کی طرف آ رہی ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ دنیا اس کے پاس آئے گی۔
➐ عورت کی تعبیر اچھاسلوک کیا جانے والی چیز بھی ہو سکتی ہے۔
➑ عورتوں کا جہاد کرنا حج کرنے کی علامت ہے۔
——————

عورت کا دودھ پینا :
➊ عورت کا دودھ پینا ضرورت مند ہونے کی علامت ہے۔
➋ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ کسی آدمی نے اس کا دودھ پیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ
اس سے مال و دولت لے گا۔
➌ اگر مریض کو دودھ پلایا جا رہا ہو تو وہ مرض
سے شفایاب ہو گا۔
——————

عید :
عید منانے سے مراد پریشانیوں سے نجات اور خوشی و مسرت کا لوٹ آنا ہے۔
عید سے مراد
معیشت کی فراخی اور زیادہ خرچ کرنا ہے۔
——————

عیدگاہ :
عید گاہ دیکھنے کی تعبیر بھی خوشی و مسرت اور پریشانیوں کا خاتمہ ہے۔
——————

حضرت عیسی علیہ السلام :
➊ حضرت عیسی علیہ السلام سے مراد بابرکت، کثرت سے سفر کرنے والا، نیک، قناعت پسند اور علم
طلب جاننے والا آدمی ہے۔
➋ اگر ان کا دیدار کسی شہر یا مجمع عام میں ہو، جہاں لوگ پریشان ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ
وہ اس سے نجات پانے والے ہیں۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰٰ کی رحمت ہیں۔
➌ ان کا دیدار باعث عزت و برکت ہے۔
➍ اگر مریض کو دیدار ہو تو وہ شفایاب ہو گا۔
➎ اگر حاملہ عورت انہیں دیکھے تو اس کی تعبیر ڈاکٹر بنے والا بیٹا بھی ہو سکتی ہے۔
——————

عیسائی :
➊ اگر خواب میں خود کو عیسائی دیکھے تو وہ ایسی بدعت میں مبتلا ہے، جو عیسائیوں
سے ملتی
جلتی ہے۔
➋ عیسائیوں کو دیکھنا دوستوں کی شکل میں دشمن کا سامنا کرنے کی دلیل ہے۔
——————

غ :
غار :
خوف زدہ شخص غار کو دیکھے تو اس
سے مراد امن وسلاستی ہے۔
——————

غبار :
➊ آسمان و زمین کے درمیان غبار دیکھنے سے مراد ایسا مشکل کام ہے، جس سے نکلنے کا راستہ معلوم نہ ہو رہا ہو۔
➋ اپنے اوپر غبار دیکھنا سفر کرنے کی علامت ہے۔
——————

غربت و افلاس :
غربت و افلاس دیکھنا دینی کوتاہی کی علامت ہے۔
——————

غرور :
دیکھیے : تکبر
——————

غضب :
➊ خواب میں غضب سے مراد قید و بند ہے، جو شخص غصے ہو کر گھر سے نکلے وہ قید
ہو جائے گا۔
➋ اگر رضائے الہیٰ کے لیے غصے ہو کر نکلا تو وہ طاقت اور منصب سے بہرہ ور ہو گا۔
➌ غیظ و غضب سے مراد غربت اور دولت کا ضیاع ہے اور یہ وفات کی بھی علامت ہے۔
——————

غصہ پینا :
خواب میں غصہ پینے کی تعبیر تعریف و توصیف، نیکی اور حسن سلوک ہے۔
——————

غنیمت :
غنیمت حاصل کرنے سے مراد کشادگی، فرحت و سرور، رزق، مقصد کا حصول اور مال و
دولت میں برکت ہے۔
——————

غوطہ زن ہونا :
➊ اگر سمندر میں غوطہ زن ہو اور اسے کیچڑ لگ جائے تو اس
سے مراد یہ ہے کہ اسے حکمران کی
طرف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
➋ غوطہ زن سے مراد مشکل کاموں کو سرانجام دینے والا شخص ہے۔
——————

غیبت :
➊ خواب میں غیبت کرنا برکتوں کے اٹھ جانے کی علامت ہے۔
➋ غیبت کی تعبیر اپنی ہی طرف لوٹنے والی تکلیف اور پریشانی ہے۔
➌ اگر کسی شخص کی کسی قسم کی غیبت کر رہا ہو تو وہ خود اس میں مبتلا ہو گا۔
——————

غیب دانی کا دعویدار :
اس سے مراد فریب زدہ اور من گھڑت باتیں کرنے والا شخص ہے۔
——————

غیرت :
غیرت کی تعبیر لالچ ہے۔
——————

ف :
فالح :
➊ اگر دونوں ہاتھوں پر فالج ہو جائے تو وہ شخص کبیرہ گناہ کرے گا۔
➋ اگر دایاں ہاتھ مفلوج ہو تو وہ اپنے معاون سے محروم ہو جائے گا۔
➌ اگر بایاں ہاتھ مفلوج ہو تو وہ اس کے ذریعے کھانا کھائے گا۔
——————

فتنہ :
دیکھیے : آزمائش
——————

فروٹ :
دیکھیے : پھل
——————

فرعون :
➊ خواب میں فرعون سے مراد دین کا دشمن ہے۔
➋ فرعون کی تعبیر حکمران بھی ہو سکتی ہے۔
——————

فرار :
دیکھئے بھا گنا
——————

فصل کاٹنے والا آلہ :
فصل کاٹنے والوں سے مراد فتنے ہیں۔
نیز دیکھیے : کاشت کرنا
——————

فلیٹ :
اگر خواب میں فلیٹ دیکھے یا اسے بطور تحفہ دیا جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دور دراز کا سفر
کرے گا۔
——————

فوج :
اگر خواب میں فوجیں اکٹھی نظر آئیں تو اس سے مراد اہل حق کی مدد ہے۔
——————

فوٹو گرافر :
فوٹو گرافر ظلم و ستم اور عذاب کی علامت ہے۔
——————

ق :
قابیل (حضرت آدم علیہ السلام کا بیٹا) :
➊ جو شخص خواب میں قابیل کو دیکھتا ہے وہ سرکشی کرے گا اور کسی کو ناحق قتل کرے گا۔
➋ اگر قابیل کو خواب میں دیکھنے والے نے قتل جیساجر م نہ کیا ہو تو اسے دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ
وہ اپنے کام پر نادم ہو گا۔
——————

قاضی :
دیکھئے : جج
——————

قبہ :
دیکھئے : گنبد
——————

قبر :
➊ خواب میں قبر سے مراد قید خانہ ہے۔
➋ اگر غیر شادی شدہ مرد قبر کھودے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گا۔
——————

قبرستان :
➊ قبرستان کو خواب میں دیکھنا آخرت اور وعظ و نصیحت کی علامت ہے۔ اس کی تعبیر وفات بھی ہو سکتی ہے۔
➋ اس
سے جیل بھی مراد لی جا سکتی ہے۔
——————

قتل کرنا :
➊ خواب میں کسی شخص کو قتل کرنے کی تعبیر کبیرہ گناہ کا ارتکاب ہے۔
➋ اگر جہاد کرتا ہوا شہید ہو جائے تو اس کی تعبیر فائدہ مند تجارت اور وعدے کی تکمیل ہے۔
——————

قربانی :
➊ قربانی کو خواب میں دیکھنا نذر پوری کرنے اور پریشانیوں سے نجات کی علامت ہے۔
➋ اگر مقروض آدمی قربانی کرے تو یہ اس کے قرض ادا ہونے کی علامت ہے۔
➌ اگر غریب قربانی کرے تو وہ دولت مند ہو جائے گا۔
➍ اگر قربانی کرنے والے نے حج نہ کیا ہو تو وہ حج کرے گا۔
➎ اگر جنگ کرنے والا خواب میں قربانی دیکھے تو یہ فتح کی علامت ہے۔
➏ اگر پریشان حال قربانی کرے تو اللہ تعالیٰٰ اس کی پریشانیاں دور فرما دے گا۔
——————

قرآنی آیات :
➊ اگر فوت شدہ شخص قرآنی آیات رحمت تلاوت کرے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰٰ کی رحمت میں ہے۔ اگر آیات عذاب پڑھ رہا ہو تو وہ عذاب میں مبتلا ہے۔
➋ اگر خواب دیکھنے والا تنبیہ کرنے والی آیات تلاوت کرے تو یہ اسے ناپسندیدہ کام کا ارتکاب کرنے سے آگاہ کرنے کی علامت ہے۔ اگر خوش خبری والی آیات ہوں تو یہ اس کے لیے بھلائی کی بشارت ہے۔
——————

قرآن مجید :
➊ اگر خواب میں قرآن مجید کو پھاڑ دے تو یہ اس کے منکر ہونے کی علامت ہے۔
➋ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن مجید میں کسی ناپسندیدہ چیز کا اضافہ کیا ہے تو یہ اس کی
مذہبی خرابی کی علامت ہے۔
➌ اگر خواب میں قرآن مجید اپنے پاس رکھے تو وہ منصب اور علم سے بہرہ ور ہو گا۔
➍ اگرمریض آدمی کو یہ خواب نظر آئے تو یہ اس کے شفایاب ہونے کی علامت ہے۔
➎ تلاوت قرآن مجید سے مراد مقام و مرتبہ اور خوشی و نصرت حاصل ہونا ہے۔
➏ تلاوت قرآن مجید کرنا کثرت سے نیک عمل کرنے اور بلندی درجات کی علامت ہے۔
——————

قرض :
➊ اگر خواب میں قرض واپس کرے یا کسی کا حق ادا کرے تو وہ صلہ رحمی کرے گا یا کسی مسکین کو کھانا کھلائے گا اور اس کا کوئی مشکل کام آسان ہو جائے گا۔۔۔۔
➍ قرض دینے والا قرض لینے والے پر صدقہ کرے گا اور کسی پیش آمدہ مصیبت کے وقت اس
کا محتاج ہو گا۔
➌ اگر کوئی قیمتی چیز ادھار دے تو یہ اس کی مذہبی اچھائی کی علامت ہے۔
➍ اگر لوگوں کو رضائے الہیٰ کے لیے قرض دے رہا ہو تو وہ جہاد میں بہت زیادہ مال خرچ کرے گا۔
➎ اگر قرض دہندہ خواب میں دیکھے کہ وہ فوت ہو گیا ہے تو اس
سے مراد یہ ہے کہ وہ غم اور
پریشانی سے نجات پا گیا ہے۔
➏ قرض ادا کرنے کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا صلہ رحمی کرتا ہے، مسکینوں کو کھانا کھلاتا
ہے یا اس کا مشکل کام آسان ہو جائے گا۔
——————

قصاب :
اگر قصاب کے کپڑے میلے کچیلے ہوں اور اس کے ہاتھ میں چھری ہو تو اس سے مراد لوگوں کو
تباہ کرنے والا شخص ہے۔
——————

قصاص :
قصاص کی تعبیر لمبی عمر والا ہونا ہے۔ باری تعالیٰٰ کا ارشاد ہے :
«وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ» [البقرة : 179]
”اے عقل مندو ! قصاص میں تمہارے لیے زندگی ہے۔“
——————

قط لگانا :
➊ اس سے مراد کتاب ہے۔
➋ اس کی تعبیر بیوی بچوں سے جفا، جھگڑا، چوری اور بے وفائی بھی ہو سکتی ہے۔
——————

قطع رحمی کرنا :
➊ جن سے اللہ تعالیٰٰ نے صلہ رحمی کرنے کا حکم دیا ہے، ان سے قطع رحمی کرنے کی تعبیر گمراہی ہے۔
➋ اس کی تعبیر افتراق و انتشار بھی ہو سکتی ہے۔
——————

قلم :
خواب میں قلم دیکھنے کی تعبیر علم، یادداشت اور بڑی صنعت و حرفت ہے۔
——————

قلعہ :
➊ اس کی تعبیر پریشانی سے نجات اور گناہ کو ترک کرنا ہے۔
➋ اس کی تعبیر علم، قرآن مجید اور شیطان سے تحفظ دینے والی چیز ہے۔
➌ اگر خواب میں قلعہ تعمیر کرے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے دشمنوں سے محفوظ ہو جائے گا یا وہ پاک دامن ہو گیا ہے یا اس کا مال و دولت اور جان آفت اور ذلت سے محفوظ ہو گئی ہے۔
——————

قلی :
اگر کوئی شخص خواب میں بھاری بوجھ اٹھائے تو وہ اس بوجھ کے مطابق پریشانی میں مبتلا ہو گا
——————

قمیص :
➊ قمیص سے مراد آدمی کی مذہبی حالت ہے۔
➋ اگر عورت قمیص دیکھے تو اس سے مراد اس کا بننے والا خاوند ہے۔
——————

قیامت
➊ قیامت سے مراد مظلوم کا ظالم سے عدل و انصاف کروانا بھی ہو سکتا ہے۔
➋ اگر قیامت صرف دیکھنے والے کے لیے قائم ہو تو اس سے مراد وفات ہے۔
➌ اگر صرف اسے اپنی بیوی کے ساتھ میدان محشر میں لایا جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ظالم ہے۔
➍ اگر وہ حساب کے نزدیک آ جائے تو اس سے مراد نیکی سے غفلت اور حق سے اعراض ہے۔
➎ اگر محاسبہ سخت کیا جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے کوئی خسارہ ہو گا۔
➏ اگر اس کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں ملے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے نیکی، دولت مندی اور عزت نصیب ہو گی۔ اگر اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں ہے تو وہ گناہ اور غربت کے ذریعے
تباہ ہو گا۔
➐ اگر خواب میں پل صراط سے میں سلامت گزرے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی فتہ اور ابتلاء
آزمائش سے نجات پا گیا ہے۔
——————

قید و بند :
➊ قید و بند سے مراد دینی استقامت ہے۔
➋ اگر کسی شہر میں مقید ہو تو یہ شہر اس کا وطن ہو گا۔
➌ اگر گھر میں مقید ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی کی طرف سے آزمائش میں ہے۔
➍ اگر دوسرے آدمی کے ساتھ مقید ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کوئی ایساجر م کرے گا، جس کی وجہ سے وہ حکمران سے خائف ہو گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰٰ نے فرمایا ہے کہ :
«وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ» [14-إبراهيم:49]
آپ اس دن گناہ گاروں کو دیکھیں گے کہ زنجیروں میں ملے جلے ایک جگہ جکڑے ہوئے ہوں گے۔
نیز دیکھیے : جیل
——————

قے کرنا :
➊ اگر خون کی قے آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ گناہ یا حرام کی کمائی سے توبہ کرے گا۔ اگر دودھ کی قے کرے تو وہ فطرت سے ہٹ جائے گا۔

قے کی تعبیر امانتیں مالکوں کو واپس کرنا بھی ہو سکتی ہے۔ اس سے مراد ٍاز فاش کرنایا اذیت
ناک چیز کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔
➌ اگر مریض
قے کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ فوت ہونے والا ہے۔
——————

قیافہ لگانے والا (نجومی) :
➊ اگر کسی نجوی کے پاس آکر کوئی چیز پوچھے تو اس سے مراد آنے والی سخت پریشانیاں ہیں۔
➋ اس کی تعبیر دین میں کوتاہی بھی ہو سکتی ہے۔
——————

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے