(آیت 46){ بَيْضَآءَلَذَّةٍلِّلشّٰرِبِيْنَ: ”بَيْضَآءَ“”أَبْيَضُ“} کی مؤنث ہے، سفید۔ کھانے پینے کی چیزوں میں سب سے پہلی مرغوب یا نامرغوب چیز ان کا رنگ ہے، اس کے بعد ان کی لذت ہے۔ دنیا کی شرابیں عموماً بد رنگ ہوتی ہیں اور اتنی بد ذائقہ اور بدبودار ہوتی ہیں کہ پینے والے کا منہ بگڑ بگڑ جاتا ہے، جبکہ جنت کی شراب کا رنگ نہایت سفید ہو گا اور پینے والوں کے لیے بہت لذیذ ہو گی، جس میں سے کستوری کی خوشبو آئے گی، جیسا کہ فرمایا: «خِتٰمُهٗمِسْكٌ» [المطففین: ۲۶]”اس کی مہر کستوری ہو گی۔“ {”لِلشّٰرِبِيْنَ“} (جمع) لانے میں اشارہ ہے کہ شراب کا دور مجلس احباب میں چلے گا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔