ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 38

اِنَّکُمۡ لَذَآئِقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِیۡمِ ﴿ۚ۳۸﴾
بلاشبہ تم یقینا دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔ En
بےشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو
En
یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 38) {اِنَّكُمْ لَذَآىِٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِيْمِ:} اس سے پہلے انھوں نے آپس میں جو کہا تھا { اِنَّا لَذَآىِٕقُوانَ } (ہم عذاب چکھنے والے ہیں) صحیح بھی ہو سکتا تھا، غلط بھی۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے یقینی بات کا اعلان فرمایا کہ تم یقینا دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔