حدیث نمبر: 345
عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ " .
نوید مجید طیب
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی جب تک افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔“
حدیث نمبر: 346
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ وَلَمْ يُؤَخِّرُوا تَأْخِيرَ أَهْلِ الْمَشْرِقِ " .
نوید مجید طیب
سیدنا سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ ہمیشہ بھلائی پر رہیں گے جب تک افطار جلدی کریں گے اہل مشرق کی طرح دیر نہیں کریں گے۔“
حدیث نمبر: 347
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَدْبَرَ النَّهَارُ وَأَقْبَلَ اللَّيْلُ وَغَرَبَتِ الشَّمْسُ فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ " .
نوید مجید طیب
عاصم بن عمر رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب دن جاتا رہے رات آجائے سورج غروب ہو جائے تو روزہ دار افطار کر لے۔“
وضاحت:
➊ افطاری میں جلدی سے مراد جونہی سورج غروب ہو روزہ افطار کر لینا چاہیے کیونکہ افطاری میں تاخیر کرنا گمراہ لوگوں کا شیوہ ہے۔
➋ یہود و نصاریٰ احکامِ الہیہ میں افراط و تفریط کا شکار ہوئے اس لیے مسلمانوں کو ان کی مخالفت کا حکم دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ شریعت کی مقرر کردہ حدود سے تجاوز نہ کرو کیونکہ ان حدود سے تجاوز دنیا و آخرت کے خسارے کا باعث ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لا يزال الدين ظاهرا ما عجل الناس الفطر لأن اليهود والنصارى يؤخرون» [سنن ابی داؤد: 2353]
دین اس وقت تک غالب رہے گا جب تک لوگ روزہ افطار کرنے میں جلدی کرتے رہیں گے کیونکہ یہود و نصاریٰ تاخیر سے افطار کرتے ہیں۔
➌ معلوم ہوا شیعہ حضرات کا روزہ کھولنے کے لیے تاروں کے نکلنے کا انتظار کرنا غلط ہے بلکہ یہ تاخیر یہود و نصاریٰ کا طریقہ ہے۔
➍ اسی طرح بعض الناس کا احتیاط کے نام پر سحری جلدی اور افطاری لیٹ کرنا بھی گمراہی ہے روزہ اللہ کی امانت ہے، مؤذن نے «الله اكبر» کہا فوراً امانت واپس کرو اس کا یہی وقت مقرر ہے۔
➎ کتاب و سنت کی اتباع و پیروی میں خیر ہے۔
➏ صحابہ رضی اللہ عنہم سحری انتہائی آخری وقت میں اور افطاری غروب کے ساتھ ہی فوراً کرتے اس لیے اس معاشرے میں خیر و برکت تھی اور جن معاشروں میں احادیث کی مخالفت ہو رہی ہو وہ معاشرے پرفتن اور نحوست، ذنوب سے بھرے ہوتے ہیں۔
لوٹ جا عہدِ نبی کی سمت رفتارِ جہاں
پھر مری پسماندگی کو ارتقاء درکار ہے