حدیث نمبر: 21633
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " كَاتَبْتُ عَلَى رَجُلَيْنِ فِي بَيْعٍ أَنَّ حَيَّكُمَا عَلَى مَيِّتِكُمَا، وَمَلِيَّكُمَا عَلَى مُعْدِمِكُمَا "، قَالَ: يَجُوزُ،. وَقَالَهَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَقَالَ زَعَامَةُ: - يَعْنِي: حَمَالَةً.
حافظ ثناء اللہ
ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے عطا رحمہ اللہ سے کہا: میں نے دو شخصوں سے اس بیع میں مکاتبت کی کہ «حَيُّكُمَا عَلَى مَيِّتِكُمَا وَمَلِيُّكُمَا عَلَى مُعْدِمِكُمَا» ”تم دونوں کا زندہ تمہارے مردے پر ہے اور تمہارا ملی تمہارے معدم پر ہے۔“ انہوں نے فرمایا: یہ جائز ہے، اور یہی عمرو بن دینار رحمہ اللہ اور سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ کا قول ہے، اور زہری رحمہ اللہ نے کہا: یہ «حَمَالَةٌ» ”حمالہ ہے“۔
حدیث نمبر: 21634
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " كَاتَبْتُ عَبْدَيْنِ لِي، وَكَتَبْتُ ذَلِكَ عَلَيْهِمَا "، قَالَ: لَا يَجُوزُ فِي عَبْدَيْكَ. وَقَالَهَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: فَقُلْتُ لِعَطَاءٍ: لِمَ لَا يَجُوزُ؟ قَالَ: مِنْ أَجْلِ أَنَّ أَحَدَهُمَا إِنْ أَفْلَسَ رَجَعَ عَبْدًا لَمْ يَمْلِكْ مِنْكَ شَيْئًا..
حافظ ثناء اللہ
ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے عطا رحمہ اللہ سے کہا: یہ کیوں جائز نہیں؟ فرمایا: اس وجہ سے کہ ان میں سے ایک اگر غریب ہو جائے تو دوسرا غلام سے رجوع کرے گا جو تیری چیز کا مالک نہیں۔
حدیث نمبر: 21635
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا حِبَّانُ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي رَجُلٍ يُكَاتِبُ عَبْدَيْنِ جَمِيعًا: حَيُّكُمَا عَلَى مَيِّتِكُمَا، وَمُعْدِمُكُمَا عَلَى مَلِيكُمَا؟ قَالَا: " لَا يَجُوزُ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عطاء اور سیدنا ابن جریج رحمہما اللہ اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے دو غلاموں سے اس شرط پر مکاتبت کرتا ہے کہ تمہارا زندہ تمہارے مردے پر ہے اور تمہارا معدم تمہارے ملیہ پر ہے، انہوں نے فرمایا: یہ جائز نہیں ہے۔