کتب حدیث › السنن الكبرى للبيهقي › ابواب › باب: جس نے کسی حاملہ لونڈی کو آزاد کیا یا اس کے حمل کو آزاد کیا، اس کے بارے میں وارد شدہ احکام کا بیان۔
❮
❯
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا حِبَّانُ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَعَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِأَمَةٍ: أَنْتِ حُرَّةٌ إِلَّا مَا فِي بَطْنِكِ، قَالَا: " هِيَ وَمَا فِي بَطْنِهَا حُرٌّ، وَلَيْسَ لَهُ اسْتِثْنَاءٌ " وَقَالَ مَعْمَرٌ: حَدَّثَنِي مَنْ سَأَلَ الْحَكَمَ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت زہری اور حضرت حسن رحمہما اللہ ایک ایسے آدمی کے متعلق فرماتے ہیں جس نے اپنی لونڈی سے کہا: تو آزاد ہے، تیرا حمل نہیں، دونوں فرماتے ہیں: لونڈی اور اس کا حمل دونوں آزاد ہیں، اس میں استثناء نہیں ہے۔ معمر کہتے ہیں: مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے حکم سے پوچھا تو انہوں نے بھی ایسا ہی فرمایا۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب العتق / حدیث: 21367
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ للذهري فقط»
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَطَّانُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى، أنبأ ابْنُ الْمُبَارَكِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: حُرٌّ تَزَوَّجَ أَمَةً لِي، فَحَمَلَتْ مِنْهُ، فَأَعْتَقْتُ وَلَدَهَا فِي بَطْنِهَا، لِمَنْ وَلَاؤُهُ؟ قَالَ: " لِلَّذِي أَعْتَقَهُ، لَكِنَّ مِيرَاثَهُ لِأَبِيهِ. وَهَذَا لِأَنَّ النَّسِيبَ يَتَقَدَّمُ الْمَوْلَى فِي الْمِيرَاثِ ".
حافظ ثناء اللہ
ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمہ اللہ سے کہا کہ آزاد آدمی نے لونڈی سے شادی کی، وہ حاملہ ہو گئی، میں نے اس کے پیٹ کے بچے کو آزاد کر دیا، تو ولاء کس کی ہو گی؟ فرمایا: اس کے لیے جس نے اس کو آزاد کیا ہے، لیکن وراثت اس کے باپ کی ہو گی، کیونکہ نسب ولاء سے مقدم ہوتا ہے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب العتق / حدیث: 21368
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»