کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جس نے اللہ کی قسم کھانے کو مکروہ سمجھا سوائے ان کاموں کے جن میں اللہ کی اطاعت ہو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ حَيَّانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثنا بَشَّارُ بْنُ كِدَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْحَلِفُ حَنْثٌ أَوْ نَدَمٌ "، كَذَا رَوَاهُ بَشَّارُ بْنُ كِدَامٍ وَهُوَ أَخُو مِسْعَرَ بْنَ كِدَامٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قسم یا تو توڑ دی جاتی ہے یا ندامت کا باعث بنتی ہے۔“
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ فَارِسٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، قَالَ: قَالَ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " الْيَمِينُ أَثَمَةٌ أَوْ مَنْدَمَةٌ ". قَالَ الْبُخَارِيُّ: وحَدِيثُ عُمَرَ أَوْلَى.
حافظ ثناء اللہ
عاصم بن محمد بن زید فرماتے ہیں: میں نے اپنے باپ سے سنا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قسم گناہ کی ہے یا ندامت کا باعث ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ والی روایت زیادہ درست ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ والی روایت زیادہ درست ہے۔