کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: میدانِ جنگ میں باغیوں کی تلوار سے قتل ہونے والا اہلِ عدل (مسلم لشکر) کا فرد شہید ہے، دو اقوال میں سے ایک کے مطابق اسے نہ غسل دیا جائے گا اور نہ ہی اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی۔
حدیث نمبر: 16771
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ، أَنْبَأَ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرُّزَازُ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: قَالَ عَمَّارٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: ادْفِنُونِي فِي ثِيَابِي، فَإِنِّي مُخَاصِمٌ.
حافظ ثناء اللہ
قیس بن ابی حازم سے روایت ہے کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے میرے کپڑوں ہی میں دفن کرنا، میں قیامت کے دن ان سے جھگڑا کروں گا۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب قتال أهل البغي / حدیث: 16771
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن»
حدیث نمبر: 16772
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَنْبَأَ أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ، ثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْعَبْدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي شَيْخِ مُهَاجِرٍ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ صُوحَانَ الْعَبْدِيَّ، كَانَ يَوْمَ الْجَمَلِ يَحْمِلُ رَايَةَ عَبْدِ الْقَيْسِ، فَارْتُثَّ جَرِيحًا فَقَالَ: لَا تَغْسِلُوا عَنِّي دَمًا، وَشُدُّوا عَلَيَّ ثِيَابِي، فَإِنِّي مُخَاصِمٌ قَالَ أَبُو عَلِيٍّ حَنْبَل: إِمَّا مُخَاصِمٌ أَوْ مُخَاصَمٌ.
حافظ ثناء اللہ
ابو شیخ مہاجر کہتے ہیں کہ جنگِ جمل میں زید بن صوحان رضی اللہ عنہ نے بنو عبدالقیس کا جھنڈا اٹھایا ہوا تھا، وہ زخمی ہو کر گر پڑے تو فرمایا: میرا خون مجھ سے نہ دھونا اور انہی کپڑوں کو مجھ پر مضبوطی سے لپیٹ دینا، میں قیامت کے روز جھگڑا کروں گا۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب قتال أهل البغي / حدیث: 16772
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»
حدیث نمبر: 16773
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَنْبَأَ أَبُو جَعْفَرٍ الرُّزَازُ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ⦗٣٢٢⦘ لَيْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ، أَنَّهُ قَامَ خَطِيبًا فَقَالَ: إِنَّا مُسْتَشْهِدُونَ غَدًا، فَلَا تَغْسِلُوا عَنَّا الثِّيَابَ، وَلَا تُكَفِّنُونَا إِلَّا فِي ثَوْبٍ كَانَ عَلَيْنَا. كَذَا قَالَ هَؤُلَاءِ، وَقَدْ رَوَيْنَا فِي كِتَابِ الْجَنَائِزِ عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ صَلَّى عَلَى عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَهَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ.
حافظ ثناء اللہ
سعید بن عبید رحمہ اللہ نے ایک خطبہ دیا اور فرمایا: کل اگر ہم شہید ہو جائیں تو نہ ہمیں غسل دینا، نہ کپڑے اتارنا اور نہ کفن دینا مگر انہی کپڑوں میں جو ہم پر ہیں۔
کتاب الجنائز میں ہم یہ روایت بیان کر آئے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار بن یاسر اور سیدنا ہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہما پر نماز جنازہ پڑھی۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب قتال أهل البغي / حدیث: 16773
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن»