کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: رسول اللہ ﷺ نفلی صدقہ قبول نہیں فرماتے تھے اور ہدیہ قبول فرما لیتے تھے
حدیث نمبر: 12045
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ، فَقَرَّبَتْ خُبْزًا وَأُدْمَ الْبَيْتِ، فَقَالَ: " أَلَمْ أَرَ بُرْمَةَ لَحْمٍ؟ " فَقَالَتْ: ذَلِكَ شَيْءٌ تُصِدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ، فَقَالَ: " هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ " أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ.
حافظ ثناء اللہ
قاسم بن محمد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ گھر میں آئے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے روٹی اور سالن پیش کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں نے گوشت والی ہنڈیا دیکھی تھی؟“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: یہ تو بریرہ پر صدقہ کیا گیا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الهبات / حدیث: 12045
درجۂ حدیث محدثین: بخاري 1495
تخریج حدیث «بخاري 1495۔ مسلم 1074»
حدیث نمبر: 12046
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَحْمَدَ الْفَقِيهُ بِالطَّابَرَانِ، ثنا أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ابْنُ ابْنَةِ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمْرٍو، حَدَّثَنِي جَدِّي مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ الثَّقَفِيُّ، ثنا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ مِنْ أُنَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَاشْتَرَطُوا الْوَلَاءَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْوَلَاءُ لِمَنْ وَلِيَ النِّعْمَةَ "، قَالَتْ: ⦗٣٠٦⦘ وَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ زَوَّجَهَا عَبْدًا، وَأَهْدَتْ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا لَحْمًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ " أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ زَائِدَةَ.
حافظ ثناء اللہ
عبدالرحمن بن قاسم رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انصار کے لوگوں سے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو خریدا۔ انہوں نے ولاء کی شرط لگائی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ولاء اس کے لیے ہے جو آزاد کرتا ہے“ اور اسے رسول اللہ ﷺ نے اختیار دیا اور اس کا خاوند غلام تھا اور اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو گوشت کا ہدیہ دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس (بریرہ) کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے“۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الهبات / حدیث: 12046
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»
حدیث نمبر: 12047
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَسَنِ الْقَطَّانُ، ثنا قَطَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُشَيْرِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ: " أَهَدِيَّةٌ هُوَ أَمْ صَدَقَةٌ؟ " فَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، قَالَ لِأَصْحَابِهِ: " كُلُوا "، وَلَمْ يَأَكُلْ، وَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ، ضَرَبَ بِيَدِهِ فَأَكَلَ مَعَهُمْ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جب کوئی کھانا لایا جاتا تو آپ ﷺ پوچھتے: ”یہ ہدیہ ہے یا صدقہ ہے؟“ اگر کہا جاتا: صدقہ ہے تو آپ ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرماتے: ”کھا لو“ اور خود نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا: ہدیہ ہے تو آپ ﷺ بھی ان کے ساتھ مل کر کھاتے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الهبات / حدیث: 12047
درجۂ حدیث محدثین: بخاري 2576
تخریج حدیث «بخاري 2576۔ مسلم 1077»
حدیث نمبر: 12048
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ، أَكَلَ مِنْهَا، وَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، لَمْ يَأَكُلْ مِنْهَا " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَلَّامٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس جب کھانا لایا جاتا، اگر کہا جاتا: ”ہدیہ ہے“ تو آپ ﷺ بھی کھا لیتے، اگر کہا جاتا: ”صدقہ ہے“ تو آپ ﷺ نہ کھاتے تھے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الهبات / حدیث: 12048
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»
حدیث نمبر: 12049
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ حَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ سَلَامَةَ الْعِجْلِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ: " مَا هَذِهِ يَا سَلْمَانُ؟ " قُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَلَمْ يَأَكُلْ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: " كُلُوا "، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ: " مَا هَذِهِ يَا سَلْمَانُ؟ " قُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَأَكَلَ، قَالَ: " إِنَّا نَأَكُلُ الْهَدِيَّةَ، وَلَا نَأَكُلُ الصَّدَقَةَ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک برتن لے کر آیا، جس میں روٹی اور سالن تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: صدقہ ہے۔ آپ ﷺ نے نہ کھایا اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”اسے کھا لو۔“ پھر میں ایک روٹی اور سالن والا برتن لے کر آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: ہدیہ ہے، آپ ﷺ نے وہ کھایا اور فرمایا: ”ہم ہدیہ کھا لیتے ہیں اور صدقہ نہیں کھاتے۔“
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الهبات / حدیث: 12049
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»