السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الهبات— ہبہ کا بیان
باب: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يأخذ صدقة التطوع ويأخذ الهبة باب: رسول اللہ ﷺ نفلی صدقہ قبول نہیں فرماتے تھے اور ہدیہ قبول فرما لیتے تھے
حدیث نمبر: 12049
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ حَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ سَلَامَةَ الْعِجْلِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ: " مَا هَذِهِ يَا سَلْمَانُ؟ " قُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَلَمْ يَأَكُلْ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: " كُلُوا "، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ: " مَا هَذِهِ يَا سَلْمَانُ؟ " قُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَأَكَلَ، قَالَ: " إِنَّا نَأَكُلُ الْهَدِيَّةَ، وَلَا نَأَكُلُ الصَّدَقَةَ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک برتن لے کر آیا، جس میں روٹی اور سالن تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: صدقہ ہے۔ آپ ﷺ نے نہ کھایا اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”اسے کھا لو۔“ پھر میں ایک روٹی اور سالن والا برتن لے کر آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: ہدیہ ہے، آپ ﷺ نے وہ کھایا اور فرمایا: ”ہم ہدیہ کھا لیتے ہیں اور صدقہ نہیں کھاتے۔“